Saturday, March 26, 2011

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:564, Total Hadith no: 3100

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجِيئُ نُوحٌ وَأُمَّتُهُ فَيَقُولُ اللَّهُ تَعَالَی هَلْ بَلَّغْتَ فَيَقُولُ نَعَمْ أَيْ رَبِّ فَيَقُولُ لِأُمَّتِهِ هَلْ بَلَّغَکُمْ فَيَقُولُونَ لَا مَا جَائَنَا مِنْ نَبِيٍّ فَيَقُولُ لِنُوحٍ مَنْ يَشْهَدُ لَکَ فَيَقُولُ مُحَمَّدٌ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأُمَّتُهُ فَنَشْهَدُ أَنَّهُ قَدْ بَلَّغَ وَهُوَ قَوْلُهُ جَلَّ ذِکْرُهُ وَکَذَلِکَ جَعَلْنَاکُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِتَکُونُوا شُهَدَائَ عَلَی النَّاسِ وَالْوَسَطُ الْعَدْلُ

موسیٰ بن اسمعیل عبدالواحد بن زیاد اعمش ابو صالح حضرت ابو سعید سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (قیامت کے دن) نوح مع اپنی قوم کے تشریف لائیں گے تو ﷲ پوچھے گا کیا تم نے (ہمارا پیغام) پہنچا دیا تھا؟ وہ کہیں گے کہ ہاں اے پروردگار پھر ﷲ تعالیٰ ان کی امت سے پوچھے گا کہ کیا انہوں نے تمہیں ہمارا پیغام دیا تھا؟ تو وہ کہیں گے نہیں ہمارے پاس کوئی نبی نہیں آیا ﷲ تعالیٰ حضرت نوح علیہ السلام سے سے فرمائے گا تمہاراگواہ کون ہے؟ وہ کہیں گے محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی امت تو وہ گواہی دیں گے کہ ہاں انہوں نے حکم پہنچا دیا ہے یہی مطلب ہے اس آیت کا کہ اور اسی طرح ہم نے تمہیں متوسط امت بنایا کہ تم لوگوں پر گواہ رہو وسط کے معنی درمیان کے ہیں



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب = فرمان الٰہی بے شک ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  564
ٹوٹل حدیث نمبر  3100


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:563, Total Hadith no: 3099

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَی عَنْ أَبِي سَلَمَةَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا أُحَدِّثُکُمْ حَدِيثًا عَنْ الدَّجَّالِ مَا حَدَّثَ بِهِ نَبِيٌّ قَوْمَهُ إِنَّهُ أَعْوَرُ وَإِنَّهُ يَجِيئُ مَعَهُ بِمِثَالِ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ فَالَّتِي يَقُولُ إِنَّهَا الْجَنَّةُ هِيَ النَّارُ وَإِنِّي أُنْذِرُکُمْ کَمَا أَنْذَرَ بِهِ نُوحٌ قَوْمَهُ

ابو نعیم شیبان یحییٰ ابو سلمہ حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں تمہیں دجال کے متعلق ایسی بات نہ بتاؤں جو کسی نبی نے اپنی قوم کو نہیں بتائی بیشک وہ کانا ہے اور وہ اپنے ساتھ جنت اور دوزخ کی ایک شبیہ لائے گا پس جسے وہ جنت کہے گا در حقیقت وو دوزخ ہو گی اور میں تمہیں دجال سے ایسا ہی ڈراتا ہوں جیسے نوح نے اپنی قوم کو ڈرایا تھا



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب = فرمان الٰہی بے شک ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  563
ٹوٹل حدیث نمبر  3099


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:562, Total Hadith no: 3098

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ سَالِمٌ وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي النَّاسِ فَأَثْنَی عَلَی اللَّهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ ثُمَّ ذَکَرَ الدَّجَّالَ فَقَالَ إِنِّي لَأُنْذِرُکُمُوهُ وَمَا مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا أَنْذَرَهُ قَوْمَهُ لَقَدْ أَنْذَرَ نُوحٌ قَوْمَهُ وَلَکِنِّي أَقُولُ لَکُمْ فِيهِ قَوْلًا لَمْ يَقُلْهُ نَبِيٌّ لِقَوْمِهِ تَعْلَمُونَ أَنَّهُ أَعْوَرُ وَأَنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِأَعْوَرَ

عبدان عبدﷲ یونس زہری سالم حضرت ابن عمر رضی ﷲ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں میں کھڑے ہو کر پہلے ﷲ کی ایسی تعریف کی جس کا وہ مستحق تھا پھر دجال کا ذکر کر کے فرمایا کہ میں تمہیں اس سے ڈراتا ہوں اور ہر نبی نے اپنی قوم کو اس سے ڈرایا ہے اور نوح نے بھی اپنی قوم کو ڈرایا ہے لیکن مین تمہیں ایک ایسی بات بتاتا ہوں جو کسی نبی نے اپنی قوم کو نہیں بتائی (اور وہ یہ ہے) کہ بیشک دجال کانا ہے اور ﷲ تعالیٰ کانا نہیں ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب = فرمان الٰہی بے شک ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  562
ٹوٹل حدیث نمبر  3098


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:561, Total Hadith no: 3097

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُرَّةَ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُقْتَلُ نَفْسٌ ظُلْمًا إِلَّا کَانَ عَلَی ابْنِ آدَمَ الْأَوَّلِ کِفْلٌ مِنْ دَمِهَا لِأَنَّهُ أَوَّلُ مَنْ سَنَّ الْقَتْلَ

عمر بن حفص بن غیاث ان کے والد اعمش عبدﷲ بن مرہ مسروق حضرت عبدﷲ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (جب بھی دنیا میں) کوئی ناحق قتل ہوتا ہے تو اس کے گناہ کا ایک حصہ آدم کے بیٹے (یعنی قابیل) پر ضرور ہوتا ہے کیونکہ اسی نے قتل کا طریقہ ایجاد کیا



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب = فرمان الٰہی اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں دنیا میں (اپنا) ایک خلیفہ بنانے والا ہوں۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  561
ٹوٹل حدیث نمبر  3097


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:560, Total Hadith no: 3096

حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ أَنَسٍ يَرْفَعُهُ إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ لِأَهْوَنِ أَهْلِ النَّارِ عَذَابًا لَوْ أَنَّ لَکَ مَا فِي الْأَرْضِ مِنْ شَيْئٍ کُنْتَ تَفْتَدِي بِهِ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَقَدْ سَأَلْتُکَ مَا هُوَ أَهْوَنُ مِنْ هَذَا وَأَنْتَ فِي صُلْبِ آدَمَ أَنْ لَا تُشْرِکَ بِي فَأَبَيْتَ إِلَّا الشِّرْکَ

قیس بن حفص خالد بن حارث شعبہ ابوعمران جونی حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے مرفوعا روایت ہے کہ ﷲ تعالیٰ اس دوزخی سے جسے سب سے کم عذاب ہوگا فرمائے گا اگر تجھے تمام دنیا کی چیزیں مل جائیں تو اس عذاب کے فدیہ میں دے دے گا وہ کہے گا کہ ہاں ﷲ تعالیٰ فرمائے گا کہ میں نے تجھ سے جب تو پشت آدم میں تھا اس سے بھی کم طلب کیا تھا کہ تو میرے ساتھ شرک نہ کرنا مگر تو بغیر شرک کئے مانا نہیں



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب = فرمان الٰہی اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں دنیا میں (اپنا) ایک خلیفہ بنانے والا ہوں۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  560
ٹوٹل حدیث نمبر  3096


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:559, Total Hadith no: 3095

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَکْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ وَکَّلَ فِي الرَّحِمِ مَلَکًا فَيَقُولُ يَا رَبِّ نُطْفَةٌ يَا رَبِّ عَلَقَةٌ يَا رَبِّ مُضْغَةٌ فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَخْلُقَهَا قَالَ يَا رَبِّ أَذَکَرٌ يَا رَبِّ أُنْثَی يَا رَبِّ شَقِيٌّ أَمْ سَعِيدٌ فَمَا الرِّزْقُ فَمَا الْأَجَلُ فَيُکْتَبُ کَذَلِکَ فِي بَطْنِ أُمِّهِ

ابو النعمان حماد بن زید عبیدﷲ بن ابوبکر بن انس حضرت انس بن مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ﷲ تعالیٰ رحم مادر میں ایک فرشتہ مقرر کر رکھا ہے وہ فرشتہ کہتا ہے کہ اے پروردگار ابھی تو نطفہ ہے اے پروردگار اب خون بستہ ہو گیا اے پروردگار اب مضغہ گوشت بن گیا اگر ﷲ تعالیٰ اسے پیدا کرنا چاہتا ہے تو کہتا ہے اے پروردگار لڑکا ہو یا لڑکی اے پروردگار نیک بخت ہو یا بد بخت اس کا رزق کیسا ہو اس کی عمر کتنی ہو پس اسی طرح سب کچھ ماں کے پیٹ میں لکھ دیا جاتا ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب = فرمان الٰہی اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں دنیا میں (اپنا) ایک خلیفہ بنانے والا ہوں۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  559
ٹوٹل حدیث نمبر  3095


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:558, Total Hadith no: 3094

حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ الصَّادِقُ الْمَصْدُوقُ إِنَّ أَحَدَکُمْ يُجْمَعُ فِي بَطْنِ أُمِّهِ أَرْبَعِينَ يَوْمًا ثُمَّ يَکُونُ عَلَقَةً مِثْلَ ذَلِکَ ثُمَّ يَکُونُ مُضْغَةً مِثْلَ ذَلِکَ ثُمَّ يَبْعَثُ اللَّهُ إِلَيْهِ مَلَکًا بِأَرْبَعِ کَلِمَاتٍ فَيُکْتَبُ عَمَلُهُ وَأَجَلُهُ وَرِزْقُهُ وَشَقِيٌّ أَوْ سَعِيدٌ ثُمَّ يُنْفَخُ فِيهِ الرُّوحُ فَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ حَتَّی مَا يَکُونُ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا إِلَّا ذِرَاعٌ فَيَسْبِقُ عَلَيْهِ الْکِتَابُ فَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَيَدْخُلُ الْجَنَّةَ وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ حَتَّی مَا يَکُونُ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا إِلَّا ذِرَاعٌ فَيَسْبِقُ عَلَيْهِ الْکِتَابُ فَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ فَيَدْخُلُ النَّارَ

عمر بن حفص ان کے والد اعمش زید بن وہب حضرت عبدﷲ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا آپ صادق المصدوق ہیں کہ تم میں سے ہر ایک کی پیدائش چالیس دن اس کی ماں کے پیٹ میں پوری کی جاتی ہے پھر چالیس دن میں نطفہ خون بستہ بن جاتا ہے پھر اتنی ہی مدت میں وہ مضغہ گوشت ہوتا ہے پھر ﷲ ایک فرشتے کو چار باتوں کا حکم دے کر بھیجتا ہے پس وہ اس کا عمل، اس کی موت، اس کا رزق اور شقاوت یا سعادت لکھ دیتا ہے پھر اس میں روح پھونک دی جاتی ہے اور ایک آدمی دوزخیوں جیسا عمل کرتا ہے حتیٰ کہ اس کے اور دوزخ کے درمیان صرف ایک گز کا فاصلہ رہ جاتا ہے تو فورا اس کا نوشہ تقدیر آ گے بڑھتا ہے اور وہ اہل جنت کے سے عمل کرتا ہے اور جنت میں داخل ہوجاتا ہے اور ایک آدمی اہل جنت کے سے عمل کرتا ہے حتیٰ کہ اس کے اور جنت کے درمیان صرف ایک گز کا فاصلہ رہ جاتا ہے کہ اس کا نوشتہ الٰہی آگے بڑھتا ہے اور وہ دوزخیوں جیسے عمل کرنے لگتا ہے اور دوزخ میں چلا جاتا ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب = فرمان الٰہی اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں دنیا میں (اپنا) ایک خلیفہ بنانے والا ہوں۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  558
ٹوٹل حدیث نمبر  3094


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:557, Total Hadith no: 3093

حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ وَمُوسَی بْنُ حِزَامٍ قَالَا حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ مَيْسَرَةَ الْأَشْجَعِيِّ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَوْصُوا بِالنِّسَائِ فَإِنَّ الْمَرْأَةَ خُلِقَتْ مِنْ ضِلَعٍ وَإِنَّ أَعْوَجَ شَيْئٍ فِي الضِّلَعِ أَعْلَاهُ فَإِنْ ذَهَبْتَ تُقِيمُهُ کَسَرْتَهُ وَإِنْ تَرَکْتَهُ لَمْ يَزَلْ أَعْوَجَ فَاسْتَوْصُوا بِالنِّسَائِ

ابو کریب و موسیٰ بن حرام حسین بن علی زائد میسرہ اشجعی ابوحازم حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ عورتوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو کیونکہ عورت پسلی سے پیدا ہوئی ہے اور پسلی میں سب سے زیادہ کجی اس کے اوپر والے حصہ میں ہوتی ہے اگر تم اسے سیدھا کرنا چاہو گے تو وہ ٹوٹ جائے گی اور اگر چھوڑ دو گے تو ٹیڑھی رہے گی لہذا تم عورتوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب = فرمان الٰہی اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں دنیا میں (اپنا) ایک خلیفہ بنانے والا ہوں۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  557
ٹوٹل حدیث نمبر  3093


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:556, Total Hadith no: 3092

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ يَعْنِي لَوْلَا بَنُو إِسْرَائِيلَ لَمْ يَخْنَزْ اللَّحْمُ وَلَوْلَا حَوَّائُ لَمْ تَخُنَّ أُنْثَی زَوْجَهَا

بشیر بن محمد عبدﷲ معمر ہمام حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ اگر یہودی نہ ہوتے تو گوشت کبھی نہ سڑتا اور اگر حوا نہ ہوتیں تو کوئی عورت اپنے شوہر سے خیانت نہ کرتی



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب = فرمان الٰہی اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں دنیا میں (اپنا) ایک خلیفہ بنانے والا ہوں۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  556
ٹوٹل حدیث نمبر  3092


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:555, Total Hadith no: 3091

حَدَّثَنَا ا بْنُ سَلَامٍ أَخْبَرَنَا الْفَزَارِيُّ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ بَلَغَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ مَقْدَمُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ فَأَتَاهُ فَقَالَ إِنِّي سَائِلُکَ عَنْ ثَلَاثٍ لَا يَعْلَمُهُنَّ إِلَّا نَبِيٌّ قَالَ مَا أَوَّلُ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ وَمَا أَوَّلُ طَعَامٍ يَأْکُلُهُ أَهْلُ الْجَنَّةِ وَمِنْ أَيِّ شَيْئٍ يَنْزِعُ الْوَلَدُ إِلَی أَبِيهِ وَمِنْ أَيِّ شَيْئٍ يَنْزِعُ إِلَی أَخْوَالِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَبَّرَنِي بِهِنَّ آنِفًا جِبْرِيلُ قَالَ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ ذَاکَ عَدُوُّ الْيَهُودِ مِنْ الْمَلَائِکَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَّا أَوَّلُ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ فَنَارٌ تَحْشُرُ النَّاسَ مِنْ الْمَشْرِقِ إِلَی الْمَغْرِبِ وَأَمَّا أَوَّلُ طَعَامٍ يَأْکُلُهُ أَهْلُ الْجَنَّةِ فَزِيَادَةُ کَبِدِ حُوتٍ وَأَمَّا الشَّبَهُ فِي الْوَلَدِ فَإِنَّ الرَّجُلَ إِذَا غَشِيَ الْمَرْأَةَ فَسَبَقَهَا مَاؤُهُ کَانَ الشَّبَهُ لَهُ وَإِذَا سَبَقَ مَاؤُهَا کَانَ الشَّبَهُ لَهَا قَالَ أَشْهَدُ أَنَّکَ رَسُولُ اللَّهِ ثُمَّ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الْيَهُودَ قَوْمٌ بُهُتٌ إِنْ عَلِمُوا بِإِسْلَامِي قَبْلَ أَنْ تَسْأَلَهُمْ بَهَتُونِي عِنْدَکَ فَجَائَتْ الْيَهُودُ وَدَخَلَ عَبْدُ اللَّهِ الْبَيْتَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ رَجُلٍ فِيکُمْ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ قَالُوا أَعْلَمُنَا وَابْنُ أَعْلَمِنَا وَأَخْبَرُنَا وَابْنُ أَخْيَرِنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفَرَأَيْتُمْ إِنْ أَسْلَمَ عَبْدُ اللَّهِ قَالُوا أَعَاذَهُ اللَّهُ مِنْ ذَلِکَ فَخَرَجَ عَبْدُ اللَّهِ إِلَيْهِمْ فَقَالَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ فَقَالُوا شَرُّنَا وَابْنُ شَرِّنَا وَوَقَعُوا فِيهِ

محمد بن سلام فزاری حمید حضرت انس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جب عبدﷲ بن سلام کو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی مدینہ میں تشریف آوری کا علم ہوا تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا کہ میں آپ سے تین ایسی باتیں معلوم کرنا چاہتا ہوں جن کا علم نبی کے علاوہ کسی اور کو نہیں قیامت کی سب سے پہلی علامت کیا ہے؟ اہل جنت کا سب سے پہلا کھانا کیا ہو گا؟ اور کس وجہ سے بچہ اپنے باپ یا ننہال کے مشابہ ہوتا ہے؟ تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جبرئیل نے مجھے ابھی یہ باتیں بتائی ہیں عبدﷲ نے کہا کہ یہ تو تمام فرشتوں میں یہودیوں کے دشمن ہیں پھر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قیامت کی سب سے پہلی علامت وہ آگ ہے جو لوگوں کو مشرق سے مغرب کی طرف لے جائے گی اور اہل جنت کے کھانے کے لئے سب سے پہلا کھانا مچھلی کی کلیجی کی نوک ہوگی رہی بچہ کی مشابہت، مرد جب اپنی بیوی سے جماع کرتا ہے اور اسے پہلے انزال ہوجاتا ہے تو بچہ اس کے مشابہ ہوتا ہے اور اگر عورت کو پہلے انزال ہو جاتا ہے تو بچہ اس کی صورت پر ہوتا ہے عبد ﷲ بن سلام نے کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم، ﷲ کے رسول ہیں پھر انہوں نے کہا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم یہودی بہت ہی بہتان توڑنے والی قوم ہے (اگر وہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کے میری بابت ان سے پوچھنے سے پہلے میرے اسلام لانے سے واقف ہو گئے) تو مجھ پر بہتان لگائیں گے پھر یہودی آئے اور عبدﷲ گھر میں چھپ گئے تو رسول ﷲ نے ان سے پوچھا کہ عبدﷲ بن سلام تم میں کیسے آدمی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے سب سے بڑے عالم اور بڑے عالم کے بیٹے ہیں اور ہم میں سب سے بہتر اور بہتر آدمی کے بیٹے ہیں- آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا اچھا بتاؤ تو سہی اگر عبدﷲ اسلام لے آئیں (تو کیا تم بھی اسلام لے آؤ گے) انہوں نے کہا ﷲ انہیں اس سے بچائے فورا وہ ان کے سامنے آ گئے اور کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ ﷲ کے سوائی کوئی معبود نہیں اور گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷲ کے رسول ہیں تو وہ کہنے لگے کہ یہ ہم میں سب سے بدتر اور بدتر آدمی کے بیٹے ہیں



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب = فرمان الٰہی اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں دنیا میں (اپنا) ایک خلیفہ بنانے والا ہوں۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  555
ٹوٹل حدیث نمبر  3091


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:554, Total Hadith no: 3090

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ أُمَّ سُلَيْمٍ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحْيِي مِنْ الْحَقِّ فَهَلْ عَلَی الْمَرْأَةِ الْغَسْلُ إِذَا احْتَلَمَتْ قَالَ نَعَمْ إِذَا رَأَتْ الْمَائَ فَضَحِکَتْ أُمُّ سَلَمَةَ فَقَالَتْ تَحْتَلِمُ الْمَرْأَةُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبِمَ يُشْبِهُ الْوَلَدُ

مسدد یحییٰ ہشام بن عروہ ان کے والد زینب بنت ابی سلمہ حضرت ام سلمہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ ام سلیم نے عرض کیا کہ یا رسول ﷲ ﷲ حق بات سے شرم نہیں فرماتا اگر عورت کو احتلام ہوجائے تو کیا اس پر بھی غسل فرض ہے آنحضرت نے فرمایا ہاں! ام سلمہ (یہ سن کر) ہنسنے لگیں اور کہا کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے؟ تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (اگر ایسا نہیں ہے) تو اولاد میں اس کی مشابہت کیسے آتی ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب = فرمان الٰہی اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں دنیا میں (اپنا) ایک خلیفہ بنانے والا ہوں۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  554
ٹوٹل حدیث نمبر  3090


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:553, Total Hadith no: 3089

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَوَّلَ زُمْرَةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ عَلَی صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ عَلَی أَشَدِّ کَوْکَبٍ دُرِّيٍّ فِي السَّمَائِ إِضَائَةً لَا يَبُولُونَ وَلَا يَتَغَوَّطُونَ وَلَا يَتْفِلُونَ وَلَا يَمْتَخِطُونَ أَمْشَاطُهُمْ الذَّهَبُ وَرَشْحُهُمْ الْمِسْکُ وَمَجَامِرُهُمْ الْأَلُوَّةُ الْأَنْجُوجُ عُودُ الطِّيبِ وَأَزْوَاجُهُمْ الْحُورُ الْعِينُ عَلَی خَلْقِ رَجُلٍ وَاحِدٍ عَلَی صُورَةِ أَبِيهِمْ آدَمَ سِتُّونَ ذِرَاعًا فِي السَّمَائِ

قتیبہ بن سعید جریر عمارہ ابوزرعہ حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سب سے پہلے جو گروہ جنت میں داخل ہوگا ان کے چہرے چودہویں رات کے چاند کی طرح ہوں گے پھر جو ان کے بعد جنت میں جائیں گے تو ان کے چہرے اس چمکدار ستارہ کی طرح ہوں گے جو آسمان میں بہت روشن ہے، نہ پیشاب کریں گے نہ پاخانہ، نہ تھوک آئے گا نہ ناک کی ریزش، ان کی کنگھیاں سونے کی ہوں گی اس کا پسینہ مشک (جیسا خوشبودار) ہوگا ان کی انگیٹھیوں میں عود سلگتا رہے گا ان کی بیویاں بڑی بڑی سیاہ آنکھوں والی عورتیں ہوگی (باہمی الفت کی وجہ سے) سب ایک جان ہوں گے اور سب لوگ اپنے باپ آدم کی شکل پر ساٹھ گز لمبے ہوں گے آسمان میں



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب = فرمان الٰہی اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں دنیا میں (اپنا) ایک خلیفہ بنانے والا ہوں۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  553
ٹوٹل حدیث نمبر  3089


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:552, Total Hadith no: 3088

حَدَّثَنِا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَلَقَ اللَّهُ آدَمَ وَطُولُهُ سِتُّونَ ذِرَاعًا ثُمَّ قَالَ اذْهَبْ فَسَلِّمْ عَلَی أُولَئِکَ مِنْ الْمَلَائِکَةِ فَاسْتَمِعْ مَا يُحَيُّونَکَ تَحِيَّتُکَ وَتَحِيَّةُ ذُرِّيَّتِکَ فَقَالَ السَّلَامُ عَلَيْکُمْ فَقَالُوا السَّلَامُ عَلَيْکَ وَرَحْمَةُ اللَّهِ فَزَادُوهُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ فَکُلُّ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَلَی صُورَةِ آدَمَ فَلَمْ يَزَلْ الْخَلْقُ يَنْقُصُ حَتَّی الْآنَ

عبد ﷲ بن محمد عبدالرزاق معمرہمام حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ﷲ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو پیدا کیا اور ان (کے قد) کی لمبائی ساٹھ گز تھی پھر ﷲ تعالیٰ نے فرمایا جاؤ اور فرشتوں کو سلام کرو اور جو کچھ وہ جواب دیں اسے غور سے سنو! وہی تمہارا اور تمہاری اولاد کا سلام ہوگا حضرت آدم نے فرشتوں کے پاس جا کر کہا السلام علیکم انہوں نے کہا السلام علیک ورحمۃ ﷲ انہوں نے لفظ و رحمۃ ﷲ زیادہ کیا پس جو شخص بھی جنت میں داخل ہوگا وہ آدم علیہ السلام کی صورت پر ہو گا (آدم علیہ السلام ساٹھ گز کے تھے لیکن اب تک مسلسل آدمیوں کا قد کم ہوتا رہا)



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب = فرمان الٰہی اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں دنیا میں (اپنا) ایک خلیفہ بنانے والا ہوں۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  552
ٹوٹل حدیث نمبر  3088


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:551, Total Hadith no: 3087

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ قَالَ أَخْبَرَنِي يَزِيدُ بْنُ خُصَيْفَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ سَمِعَ سُفْيَانَ بْنَ أَبِي زُهَيْرٍ الشَّنَئِيَّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ اقْتَنَی کَلْبًا لَا يُغْنِي عَنْهُ زَرْعًا وَلَا ضَرْعًا نَقَصَ مِنْ عَمَلِهِ کُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ فَقَالَ السَّائِبُ أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِي وَرَبِّ هَذِهِ الْقِبْلَةِ

عبد ﷲ بن مسلمہ سلیمان یزید بن حفصہ سائب بن یزید حضرت سفیان بن زہیر شنوی رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص کتا پالے نہ اس سے زراعت کو فائدہ ہو نہ مویشیوں کو (کہ ان کی حفاظت کرے) تو اس کے عمل میں سے ہر روز ایک قیراط کم ہوتا رہتا ہے سائب نے کہا کیا آپ نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سنا ہے؟ انہوں نے کہا قسم اس کعبہ کے پروردگار کی ہاں



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = جب کسی کے (کھانے) پینے کی چیز میں مکھی گرجائے تو اسے غوطہ دینا چاہئے۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  551
ٹوٹل حدیث نمبر  3087


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:550, Total Hadith no: 3086

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَمْسَکَ کَلْبًا يَنْقُصْ مِنْ عَمَلِهِ کُلَّ يَوْمٍ قِيرَاطٌ إِلَّا کَلْبَ حَرْثٍ أَوْ کَلْبَ مَاشِيَةٍ

موسیٰ بن اسمٰعیل ہمام یحییٰ ابوسلمہ حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے کتا پالا تو اس کے عمل سے روزانہ ایک قیراط کم ہوتا رہتا ہے البتہ کھیتی اور مویشیوں کی حفاظت کرنے والے کتے کا یہ حکم نہیں



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = جب کسی کے (کھانے) پینے کی چیز میں مکھی گرجائے تو اسے غوطہ دینا چاہئے۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر 550
ٹوٹل حدیث نمبر  3086


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:549, Total Hadith no: 3085

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْکِلَابِ

عبد ﷲ بن یوسف مالک نافع حضرت عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے کتوں کو مار ڈالنے کا حکم دیا



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = جب کسی کے (کھانے) پینے کی چیز میں مکھی گرجائے تو اسے غوطہ دینا چاہئے۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  549
ٹوٹل حدیث نمبر  3085


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:548, Total Hadith no: 3084

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَفِظْتُهُ مِنَ الزُّهْرِيِّ کَمَا أَنَّکَ هَا هُنَا أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِکَةُ بَيْتًا فِيهِ کَلْبٌ وَلَا صُورَةٌ

علی بن عبد ﷲ سفیان زہری عبید ﷲ ابن عباس حضرت ابوطلحہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا اور تصویر ہو



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = جب کسی کے (کھانے) پینے کی چیز میں مکھی گرجائے تو اسے غوطہ دینا چاہئے۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  548
ٹوٹل حدیث نمبر  3084


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:547, Total Hadith no: 3083

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ حَدَّثَنَا عَوْفٌ عَنْ الْحَسَنِ وَابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ غُفِرَ لِامْرَأَةٍ مُومِسَةٍ مَرَّتْ بِکَلْبٍ عَلَی رَأْسِ رَکِيٍّ يَلْهَثُ قَالَ کَادَ يَقْتُلُهُ الْعَطَشُ فَنَزَعَتْ خُفَّهَا فَأَوْثَقَتْهُ بِخِمَارِهَا فَنَزَعَتْ لَهُ مِنْ الْمَائِ فَغُفِرَ لَهَا بِذَلِکَ

حسن بن صباح اسحق ازرق عوف حسن ابن سیرین حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ایک فاحشہ عورت صرف اس لئے بخش دی گئی کہ اس کا گزر ایک کتے پر ہوا جو ایک کنویں کے کنارے بیٹھا ہانپ رہا تھا عنقریب پیاس سے مر جاتا اس عورت نے اپنا موزہ اتارا اور اسے دوپٹہ میں باندھ کر اس کے لئے پانی کھینچا (اور اسے پلا دیا) تو اسی بات پر اس کی بخشش ہوگئی



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = جب کسی کے (کھانے) پینے کی چیز میں مکھی گرجائے تو اسے غوطہ دینا چاہئے۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  547
ٹوٹل حدیث نمبر  3083


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:546, Total Hadith no: 3082

حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ قَالَ حَدَّثَنِي عُتْبَةُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ بْنُ حُنَيْنٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا وَقَعَ الذُّبَابُ فِي شَرَابِ أَحَدِکُمْ فَلْيَغْمِسْهُ ثُمَّ لِيَنْزِعْهُ فَإِنَّ فِي إِحْدَی جَنَاحَيْهِ دَائً وَالْأُخْرَی شِفَائً

خالد بن مخلد سلیمان بن بلال عتبہ بن مسلم عبید بن حنین حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب تمہارے پینے کی چیز میں مکھی گر جائے تو اور ڈبو دینا چاہیے پھر نکال کر پھینک دیا جائے کیونکہ اس کے ایک پر میں بیماری اور دوسرے میں شفا ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = جب کسی کے (کھانے) پینے کی چیز میں مکھی گرجائے تو اسے غوطہ دینا چاہئے۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  546
ٹوٹل حدیث نمبر  3082


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:545, Total Hadith no: 3081

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَزَلَ نَبِيٌّ مِنْ الْأَنْبِيَائِ تَحْتَ شَجَرَةٍ فَلَدَغَتْهُ نَمْلَةٌ فَأَمَرَ بِجَهَازِهِ فَأُخْرِجَ مِنْ تَحْتِهَا ثُمَّ أَمَرَ بِبَيْتِهَا فَأُحْرِقَ بِالنَّارِ فَأَوْحَی اللَّهُ إِلَيْهِ فَهَلَّا نَمْلَةً وَاحِدَةً

اسمعیل بن ابی اویس مالک ابوالزناد اعرج حضرت ابوہریرہ سے رویت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا زمانہ ماضی میں ایک نبی ایک درخت کے نیچے سے گزرے انکوایک چیونٹی نے کاٹ لیا تو انہوں نے اسکے چھتے کے متعلق حکم دیا تو وہ درخت کے نیچے سے نکالا گیا پھر اسکے گھر کی بابت حکم دیا تو اسے آگ میں جلا دیا گیا پس ﷲ تعالی نے ان پر وحی بھیجی کہ تم نے ایک ہی چیونٹی کو سزا کیوں نہیں دی



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = پانچ فاسق (موذی) جانوروں کو حرم میں مارنے کی اجازت کا بیان
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  545
ٹوٹل حدیث نمبر  3081


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:544, Total Hadith no: 3080

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ دَخَلَتْ امْرَأَةٌ النَّارَ فِي هِرَّةٍ رَبَطَتْهَا فَلَمْ تُطْعِمْهَا وَلَمْ تَدَعْهَا تَأْکُلُ مِنْ خَشَاشِ الْأَرْضِ قَالَ وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ

نصر بن علی عبد الا علی عبید ﷲ بن عمر نافع حضرت ابن عمر رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ایک عورت ایک بلی کی وجہ سے جہنم میں داخل کی گئی اس نے بلی کو باندھ رکھا تھا نہ اسے کھانے کو دیتی تھی نہ اسے چھوڑتی تھی کہ وہ کیڑے مکوڑے کھاتی عبد ﷲ سعید المقبری حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح روایت کرتے ہیں



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = پانچ فاسق (موذی) جانوروں کو حرم میں مارنے کی اجازت کا بیان
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  544
ٹوٹل حدیث نمبر  3080


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:543, Total Hadith no: 3079

حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَارٍ فَنَزَلَتْ وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا فَإِنَّا لَنَتَلَقَّاهَا مِنْ فِيهِ إِذْ خَرَجَتْ حَيَّةٌ مِنْ جُحْرِهَا فَابْتَدَرْنَاهَا لِنَقْتُلَهَا فَسَبَقَتْنَا فَدَخَلَتْ جُحْرَهَا فَقَال رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وُقِيَتْ شَرَّکُمْ کَمَا وُقِيتُمْ شَرَّهَا وَعَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ مِثْلَهُ قَالَ وَإِنَّا لَنَتَلَقَّاهَا مِنْ فِيهِ رَطْبَةً وَتَابَعَهُ أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مُغِيرَةَ وَقَالَ حَفْصٌ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ وَسُلَيْمَانُ بْنُ قَرْمٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ مثله

عبدہ بن عبد ﷲ یحییٰ بن آدم اسرائیل منصور ابراہیم علقمہ حضرت عبد ﷲ بن مسعود رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ہم رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک غار میں تھے کہ سورہ مرسلات نازل ہوئی ہم اسے آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے سیکھ رہے تھے کہ ایک سانپ اپنے بل سے نکلا ہم اسے مارنے کے لئے دوڑے لیکن وہ ہم سے پہلے چل دیا اور اپنے بل میں گھس گیا تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ تمہارے ضرر سے اسی طرح محفوظ رہا جس طرح تم اس کے ضرر سے ابراہیم اسرائیل اعمش علقمہ عبد ﷲ سے ایسی ہی روایت کرتے ہیں کہ عبد ﷲ نے کہا ہم آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے تروتازگی سے سیکھ رہے تھے اور اسی کے متابع روایت کی ہے ابوعوانہ نے مغیرہ سے اور حفص و ابومعاویہ و سلیمان بن قرم نے اعمش ابراہیم اسود عبد ﷲ سے روایت کیا ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = پانچ فاسق (موذی) جانوروں کو حرم میں مارنے کی اجازت کا بیان
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  543
ٹوٹل حدیث نمبر  3079


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:542, Total Hadith no: 3078

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ کَثِيرٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا رَفَعَهُ قَالَ خَمِّرُوا الْآنِيَةَ وَأَوْکُوا الْأَسْقِيَةَ وَأَجِيفُوا الْأَبْوَابَ وَاکْفِتُوا صِبْيَانَکُمْ عِنْدَ الْعِشَائِ فَإِنَّ لِلْجِنِّ انْتِشَارًا وَخَطْفَةً وَأَطْفِئُوا الْمَصَابِيحَ عِنْدَ الرُّقَادِ فَإِنَّ الْفُوَيْسِقَةَ رُبَّمَا اجْتَرَّتْ الْفَتِيلَةَ فَأَحْرَقَتْ أَهْلَ الْبَيْتِ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ وَحَبِيبٌ عَنْ عَطَائٍ فَإِنَّ لِلشَّيَاطِينِ

مسدد حماد بن زید کثیر عطاء حضرت جابر بن عبد ﷲ رضی ﷲ عنہما سے مرفوعا روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا شام کے وقت برتنوں کو ڈھانک دو اور پانی کے برتنوں کا منہ بند کردو اور دروازوں کو بند کردو اور اپنے بچوں کو عشاء کے وقت باہر جانے سے باز رکھو- کیونکہ اس وقت جنات پھیل جاتے ہیں اور ان کی دست برد ہوتی ہے اور سوتے وقت چراغ کو بجھا دو کیونکہ چوہا کبھی (جلتی) بتی کھینچ لے جاتا ہے جس سے گھر والے سوختہ سامان ہو جاتے ہیں اور ابن جریج و حبیب نے عطاء سے فَإِنَّ لِلشَّيَاطِينِ کے الفاظ روایت کئے ہیں



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = پانچ فاسق (موذی) جانوروں کو حرم میں مارنے کی اجازت کا بیان
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  542
ٹوٹل حدیث نمبر  3078


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:541, Total Hadith no: 3077

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَمْسٌ مِنْ الدَّوَابِّ مَنْ قَتَلَهُنَّ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ الْعَقْرَبُ وَالْفَأْرَةُ وَالْکَلْبُ الْعَقُورُ وَالْغُرَابُ وَالْحِدَأَةُ

عبد ﷲ بن مسلمہ مالک عبد ﷲ بن دینار حضرت عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پانچ جانور فاسق ہیں جو انہیں حالت احرام میں بھی مار ڈالے تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہے بچھوچوہا کاٹنے والا کتا کوا اور چیل



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = پانچ فاسق (موذی) جانوروں کو حرم میں مارنے کی اجازت کا بیان
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  541
ٹوٹل حدیث نمبر  3077


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:540, Total Hadith no: 3076

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ خَمْسٌ فَوَاسِقُ يُقْتَلْنَ فِي الْحَرَمِ الْفَأْرَةُ وَالْعَقْرَبُ وَالْحُدَيَّا وَالْغُرَابُ وَالْکَلْبُ الْعَقُورُ

مسدد یزید بن زریع معمر زہری عروہ حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پانچ جانور فاسق ہیں انہیں حرم میں بھی مارا جاسکتا ہے چوہا بچھو چیل کوا اور کاٹنے والا کتا



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = پانچ فاسق (موذی) جانوروں کو حرم میں مارنے کی اجازت کا بیان
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  540
ٹوٹل حدیث نمبر  3076


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:539, Total Hadith no: 3075

حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ کَانَ يَقْتُلُ الْحَيَّاتِ فَحَدَّثَهُ أَبُو لُبَابَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ قَتْلِ جِنَّانِ الْبُيُوتِ فَأَمْسَکَ عَنْهَا

مالک بن اسمٰعیل جریر بن حازم نافع حضرت ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ (پہلے) سانپوں کو مارا کرتے تھے پھر ان سے ابولبابہ نے حدیث بیان کی کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے گھر کے سانپوں کے مارنے سے منع فرمایا ہے تو وہ سانپ مارنے سے باز آ گئے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = مسلمان کا بہترین مال بکریاں ہیں جنہیں وہ لےکر پہاڑوں کے دروں میں چلا جائے گا۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  539
ٹوٹل حدیث نمبر  3075


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:538, Total Hadith no: 3074

حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ أَبِي يُونُسَ الْقُشَيْرِيِّ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ يَقْتُلُ الْحَيَّاتِ ثُمَّ نَهَی قَالَ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَدَمَ حَائِطًا لَهُ فَوَجَدَ فِيهِ سِلْخَ حَيَّةٍ فَقَالَ انْظُرُوا أَيْنَ هُوَ فَنَظَرُوا فَقَالَ اقْتُلُوهُ فَکُنْتُ أَقْتُلُهَا لِذَلِکَ فَلَقِيتُ أَبَا لُبَابَةَ فَأَخْبَرَنِي أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَقْتُلُوا الْجِنَّانَ إِلَّا کُلَّ أَبْتَرَ ذِي طُفْيَتَيْنِ فَإِنَّهُ يُسْقِطُ الْوَلَدَ وَيُذْهِبُ الْبَصَرَ فَاقْتُلُوهُ

عمرو بن علی ابن ابی عدی ابویونس قشیری ابن ابی ملیکہ سے روایت کرتے ہیں کہ ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ (پہلے) سانپوں کو مارا کرتے تھے پھر منع کرنے لگے اور فرمایا کہ ایک مرتبہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی دیوار گرا دی تو اس میں ایک سانپ کی کینچلی دیکھی تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دیکھو! سانپ کہاں ہے؟ لوگوں نے دیکھا (اور آپ کو بتایا) تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے مار ڈالو تو میں اسی وجہ سے سانپ مارا کرتا تھا پھر میری ملاقات ابولبابہ سے ہوئی تو انہوں نے کہا کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم سوائے دم بریدہ اور دھاری والے سانپ کے کسی کو نہ مارو کیونکہ یہ حمل کر گرادیتا ہے اور بینائی کو ختم کردیتا ہے لہذاا سے مار ڈالو



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = مسلمان کا بہترین مال بکریاں ہیں جنہیں وہ لےکر پہاڑوں کے دروں میں چلا جائے گا۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  538
ٹوٹل حدیث نمبر  3074


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:537, Total Hadith no: 3073

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَتْلِ الْأَبْتَرِ وَقَالَ إِنَّهُ يُصِيبُ الْبَصَرَ وَيُذْهِبُ الْحَبَلَ

مسدد یحییٰ ہشام ان کے والد حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے دم بریدہ سانپ کو مارنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ وہ اندھا کردیتا ہے اور حمل گرادیتا ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = مسلمان کا بہترین مال بکریاں ہیں جنہیں وہ لےکر پہاڑوں کے دروں میں چلا جائے گا۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  537
ٹوٹل حدیث نمبر  3073


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:536, Total Hadith no: 3072

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْتُلُوا ذَا الطُّفْيَتَيْنِ فَإِنَّهُ يَلْتَمِسُ الْبَصَرَ وَيُصِيبُ الْحَبَلَ تَابَعَهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ أَبَا أُسَامَةَ

عبید بن اسمٰعیل ابواسامہ ہشام ان کے والد حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دودھاری والے سانپ کو مار ڈالو کیونکہ وہ اندھا کردیتا ہے اور حمل گرادیتا ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = مسلمان کا بہترین مال بکریاں ہیں جنہیں وہ لےکر پہاڑوں کے دروں میں چلا جائے گا۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  536
ٹوٹل حدیث نمبر  3072


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:535, Total Hadith no: 3071

حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ شَيْبَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أُمَّ شَرِيکٍ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهَا بِقَتْلِ الْأَوْزَاغِ

صدقہ ابن عیینہ عبدالحمیدبن جبیر ابن شیبہ سعید بن مسیب حضرت ام شریک رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے گرگٹ کے مارنے کا حکم دیا ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = مسلمان کا بہترین مال بکریاں ہیں جنہیں وہ لےکر پہاڑوں کے دروں میں چلا جائے گا۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  535
ٹوٹل حدیث نمبر  3071


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:534, Total Hadith no: 3070

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ عَنْ ابْنِ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلْوَزَغِ الْفُوَيْسِقُ وَلَمْ أَسْمَعْهُ أَمَرَ بِقَتْلِهِ وَزَعَمَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِهِ

سعید بن عفیر ابن وہب یونس ابن شہاب عروہ حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے گرگٹ کو فویسق فرمایا اور میں نے آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کو اس کے مارنے کا حکم دیتے نہیں سنا اور سعد بن ابی وقاص کا یہ دعویٰ ہے کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے اس کے مارنے کا حکم دیا ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = مسلمان کا بہترین مال بکریاں ہیں جنہیں وہ لےکر پہاڑوں کے دروں میں چلا جائے گا۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  534
ٹوٹل حدیث نمبر  3070


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:533, Total Hadith no: 3069

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ خَالِدٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فُقِدَتْ أُمَّةٌ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ لَا يُدْرَی مَا فَعَلَتْ وَإِنِّي لَا أُرَاهَا إِلَّا الْفَارَ إِذَا وُضِعَ لَهَا أَلْبَانُ الْإِبِلِ لَمْ تَشْرَبْ وَإِذَا وُضِعَ لَهَا أَلْبَانُ الشَّائِ شَرِبَتْ فَحَدَّثْتُ کَعْبًا فَقَالَ أَنْتَ سَمِعْتَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُهُ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ لِي مِرَارًا فَقُلْتُ أَفَأَقْرَأُ التَّوْرَاةَ

موسیٰ بن اسمٰعیل وہیب خالد محمد حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بنی اسرائیل کا ایک گروہ گم ہوگیا معلوم نہیں کیا ہوا میرا خیال ہے کہ یہ چوہے (مسخ شدہ صورت میں) وہی گمشدہ گروہ ہے یہی وجہ ہے کہ جب چوہوں کے سامنے اونٹ کا دودھ رکھا جائے تو نہیں پیتے اور جب بکری وغیرہ کا دودھ رکھا جائے تو پی لیتے ہیں پھر میں نے کعب سے یہ حدیث بیان کی تو انہوں نے کہا تم نے خود آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم سے یہ سنا ہے؟ میں نے کہا ہاں! انہوں نے کئی مرتبہ مجھ سے یہی کہا تو میں نے کہا کہ اور کیا میں تورات پڑھا ہوا ہوں؟ (مسخ شدہ اقوام کے تین دن سے زیادہ زندہ نہ رہنے کی وحی آنے سے پہلے کی یہ حدیث ہے)



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = مسلمان کا بہترین مال بکریاں ہیں جنہیں وہ لےکر پہاڑوں کے دروں میں چلا جائے گا۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  533
ٹوٹل حدیث نمبر  3069


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:532, Total Hadith no: 3068

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا رَوْحٌ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَائٌ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا کَانَ جُنْحُ اللَّيْلِ أَوْ أَمْسَيْتُمْ فَکُفُّوا صِبْيَانَکُمْ فَإِنَّ الشَّيَاطِينَ تَنْتَشِرُ حِينَئِذٍ فَإِذَا ذَهَبَتْ سَاعَةٌ مِنْ اللَّيْلِ فَخَلُّوهُمْ وَأَغْلِقُوا الْأَبْوَابَ وَاذْکُرُوا اسْمَ اللَّهِ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَفْتَحُ بَابًا مُغْلَقًا قَالَ وَأَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ نَحْوَ مَا أَخْبَرَنِي عَطَائٌ وَلَمْ يَذْکُرْ وَاذْکُرُوا اسْمَ اللَّهِ

اسحق روح ابن جریج عطاء حضرت جابر بن عبد ﷲ رضی ﷲ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب رات کی تاریکی آنے لگے یا فرمایا جب شام ہوجائے تو تم اپنے بچوں کو باہر نکلنے سے باز رکھو کیونکہ اس وقت میں شیاطین پھیل جاتے ہیں اور جب تھوڑی رات گزر جائے تو انہیں چھوڑ سکتے ہیں اور ﷲ کا نام لے کر دروازے بند کردو کیونکہ شیطان بند دروازے کو نہیں کھولتا اور عمرو بن دینار جابر بن عبد ﷲ سے اسی طرح روایت کرتے ہیں لیکن وہ ﷲ کا نام لےکرکے الفاظ روایت نہیں کرتے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = مسلمان کا بہترین مال بکریاں ہیں جنہیں وہ لےکر پہاڑوں کے دروں میں چلا جائے گا۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  532
ٹوٹل حدیث نمبر  3068


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:531, Total Hadith no: 3067

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا سَمِعْتُمْ صِيَاحَ الدِّيَکَةِ فَاسْأَلُوا اللَّهَ مِنْ فَضْلِهِ فَإِنَّهَا رَأَتْ مَلَکًا وَإِذَا سَمِعْتُمْ نَهِيقَ الْحِمَارِ فَتَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ الشَّيْطَانِ فَإِنَّهُ رَأَی شَيْطَانًا

قتیبہ لیث جعفر بن ربیعہ اعرج حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم مرغ کی اذان سنو تو ﷲ سے اس کے رحمت و فضل کی دعا مانگو کیونکہ اس مرغ نے فرشتہ دیکھا ہے اور جب تم گدھے کی آوز سنو تو شیطان سے خدا کی پناہ مانگو کیونکہ اس نے شیطان کو دیکھا ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = مسلمان کا بہترین مال بکریاں ہیں جنہیں وہ لےکر پہاڑوں کے دروں میں چلا جائے گا۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  531
ٹوٹل حدیث نمبر  3067


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:530, Total Hadith no: 3066

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنِي قَيْسٌ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ أَشَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ نَحْوَ الْيَمَنِ فَقَالَ الْإِيمَانُ يَمَانٍ هَا هُنَا أَلَا إِنَّ الْقَسْوَةَ وَغِلَظَ الْقُلُوبِ فِي الْفَدَّادِينَ عِنْدَ أُصُولِ أَذْنَابِ الْإِبِلِ حَيْثُ يَطْلُعُ قَرْنَا الشَّيْطَانِ فِي رَبِيعَةَ وَمُضَرَ

مسدد یحییٰ اسمٰعیل قیس حضرت عقبہ بن عمرو ابومسعود رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے یمن کی طرف اشارہ کرکے فرمایا کہ ایمان تو ادھر ہے سختی اور سنگدلی ان کاشتکاروں میں ہے جو اونٹوں کی دموں کے پاس (کھڑے ہوکر چلاتے) ہیں جہاں سے شیطان کے دونوں سینگ نکلتے ہیں یعنی قبائل ربیعہ و مضر میں (یعنی عراق اور اس کی سرحد پر)



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = مسلمان کا بہترین مال بکریاں ہیں جنہیں وہ لےکر پہاڑوں کے دروں میں چلا جائے گا۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  530
ٹوٹل حدیث نمبر  3066


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:529, Total Hadith no: 3065

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَأْسُ الْکُفْرِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ وَالْفَخْرُ وَالْخُيَلَائُ فِي أَهْلِ الْخَيْلِ وَالْإِبِلِ وَالْفَدَّادِينَ أَهْلِ الْوَبَرِ وَالسَّکِينَةُ فِي أَهْلِ الْغَنَمِ

عبد ﷲ بن یوسف مالک ابوالزناد اعرج حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کفر کا سر مشرق کی طرف ہے فخر اور تکبر اونٹ اور گھوڑے والوں میں ہے اور کاشتکار گاؤں والوں میں ہے اور سکون بکری والوں میں ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = مسلمان کا بہترین مال بکریاں ہیں جنہیں وہ لےکر پہاڑوں کے دروں میں چلا جائے گا۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  529
ٹوٹل حدیث نمبر  3065


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:528, Total Hadith no: 3064

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوشِکَ أَنْ يَکُونَ خَيْرَ مَالِ الرَّجُلِ غَنَمٌ يَتْبَعُ بِهَا شَعَفَ الْجِبَالِ وَمَوَاقِعَ الْقَطْرِ يَفِرُّ بِدِينِهِ مِنْ الْفِتَنِ

اسمٰعیل بن ابی اویس مالک عبدالرحمن بن عبد ﷲ بن عبدالرحمن بن ابی صعصعہ ان کے والد حضرت ابوسعید خدری رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا وہ زمانہ بہت قریب ہے کہ مسلمان کا بہترین مال بکریاں ہوں جنہیں وہ پہاڑوں کے دروں اور جنگلوں میں لے کر چلا جائے اور اپنے دین کو فتنوں سے محفوظ رکھے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = مسلمان کا بہترین مال بکریاں ہیں جنہیں وہ لےکر پہاڑوں کے دروں میں چلا جائے گا۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  528
ٹوٹل حدیث نمبر  3064


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:527, Total Hadith no: 3063

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّه سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ عَلَی الْمِنْبَرِ يَقُولُ اقْتُلُوا الْحَيَّاتِ وَاقْتُلُوا ذَا الطُّفْيَتَيْنِ وَالْأَبْتَرَ فَإِنَّهُمَا يَطْمِسَانِ الْبَصَرَ وَيَسْتَسْقِطَانِ الْحَبَلَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ فَبَيْنَا أَنَا أُطَارِدُ حَيَّةً لِأَقْتُلَهَا فَنَادَانِي أَبُو لُبَابَةَ لَا تَقْتُلْهَا فَقُلْتُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَمَرَ بِقَتْلِ الْحَيَّاتِ قَالَ إِنَّهُ نَهَی بَعْدَ ذَلِکَ عَنْ ذَوَاتِ الْبُيُوتِ وَهِيَ الْعَوَامِرُ وَقَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ فَرَآنِي أَبُو لُبَابَةَ أَوْ زَيْدُ بْنُ الْخَطَّابِ وَتَابَعَهُ يُونُسُ وَابْنُ عُيَيْنَةَ وَإِسْحَاقُ الْکَلْبِيُّ وَالزُّبَيْدِيُّ وَقَالَ صَالِحٌ وَابْنُ أَبِي حَفْصَةَ وَابْنُ مُجَمِّعٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَآنِي أَبُو لُبَابَةَ وَزَيْدُ بْنُ الْخَطَّابِ

عبد ﷲ بن محمد ہشام بن یوسف معمر زہری سالم حضرت ابن عمر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو ممبر پر خطبہ کے دوران یہ فرماتے ہوئے سنا کہ سانپوں کو مار ڈالو (بالخصوص ان سانپوں کو) جن کے سر پر دو نقطے ایک سیاہ ایک سفید (یا جسم پر دو لکیریں) ہوں اور دم بریدہ (یا چھوٹی دم کے) سانپوں کو بھی مار ڈالو کیونکہ یہ دونوں آنکھ کی روشنی مٹاتے ہیں اور حمل گرادیتے ہیں حضرت عبد ﷲ بن عمر فرماتے ہیں کہ ایک روز میں ایک سانپ کو مارنے کے لئے بل سے نکال رہا تھا کہ مجھے ابولبابہ نے آواز دے کر کہا کہ اسے نہ مارو میں نے کہا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے سانپوں کے مارنے کا حکم دیا ہے انہوں نے کہ کہ اس کے بعد آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے گھر میں رہنے والے سانپوں کو مارنے سے جنہیں عوامر کہتے ہیں منع فرمادیا تھا عبدالرزاق نے معمر سے یہ الفاظ روایت کئے ہیں کہ مجھے ابولبابہ یا زید بن الخطاب نے کہا اور اس کے متابع حدیث یونس و ابن عیینہ و اسحق کلبی اور زبیدی نے روایت کی ہے اور صالح و ابن ابی حفصہ وابن مجمع نے زہری سالم ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے یہ الفاظ روایت کئے ہیں کہ مجھے ابولبابہ اور زید بن خطاب نے دیکھا



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = اللہ تعالیٰ کا قول اور اللہ نے زمین میں ہر قسم کے جانور پھیلا دیئے کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  527
ٹوٹل حدیث نمبر  3063


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:526, Total Hadith no: 3062

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَهُ إِنِّي أَرَاک تُحِبُّ الْغَنَمَ وَالْبَادِيَةَ فَإِذَا کُنْتَ فِي غَنَمِکَ وَبَادِيَتِکَ فَأَذَّنْتَ بِالصَّلَاةِ فَارْفَعْ صَوْتَکَ بِالنِّدَائِ فَإِنَّهُ لَا يَسْمَعُ مَدَی صَوْتِ الْمُؤَذِّنِ جِنٌّ وَلَا إِنْسٌ وَلَا شَيْئٌ إِلَّا شَهِدَ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ أَبُو سَعِيدٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

قتیبہ مالک عبدالرحمن بن عبد ﷲ بن عبدالرحمن بن ابی صعصعہ انصاری اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ان سے ایک دن ابوسعید خدری رضی ﷲ عنہ نے فرمایا کہ میں تمہیں دیکھا ہوں کہ تم بکریوں اور جنگل کو پسند کرتے ہو جب تم اپنی بکریوں کے ساتھ جنگل میں ہوا کرو پھر نماز کی اذا ن دو تو اپنی آواز کو اذان میں بلند کیا کرو کیونکہ موذن کی آواز جوجن و انس یا اور کوئی چیز سنے وہ قیامت کے روز اس کے واسطے گواہی دے گی ابوسعید کہتے ہیں کہ میں نے یہ بات رسول ﷲ سے سنی ہے اور فرمان الٰہی اور وہ وقت یاد کیجئے جب ہم نے آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کی طرف جنات کی ایک جماعت کا رخ پھیر دیا جو قرآن پاک سنتے تھے جب وہ قرآن کی تلاوت میں پہنچے تو کہنے لگے کہ خاموش رہو جب تلاوت ختم ہوئی تو وہ اپنی قوم کے پاس ڈرانے کے واسطے واپس لوٹے فی ضلال مبین تک (اس سے جنات کا مکلف ہونا معلوم ہوا) مصرفا لوٹنے کی جگہ صرفنا یعنی ہم نے متوجہ کیا رخ پھیر دیا



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = جنات اور ان کے ثواب و عقاب کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  526
ٹوٹل حدیث نمبر  3062


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:525, Total Hadith no: 3061

حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ يَزِيدَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عِيسَی بْنِ طَلْحَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا اسْتَيْقَظَ أُرَاهُ أَحَدُکُمْ مِنْ مَنَامِهِ فَتَوَضَّأَ فَلْيَسْتَنْثِرْ ثَلَاثًا فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَبِيتُ عَلَی خَيْشُومِهِ

ابراہیم بن حمزہ ابن ابی حازم یزید محمد بن ابراہیم عیسیٰ بن طلحہ حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب کوئی نیند سے بیدا رہو اور وضو کرے تو تین مرتبہ ناک (میں پانی ڈال کر) جھاڑنا چاہئے کیونکہ شیطان رات اس کی ناک کے بانسہ میں گزارتا ہے)



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = ابلیس اور اس کے لشکروں کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  525
ٹوٹل حدیث نمبر  3061


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:524, Total Hadith no: 3060

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَاهُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ اسْتَأْذَنَ عُمَرُ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ نِسَائٌ مِنْ قُرَيْشٍ يُکَلِّمْنَهُ وَيَسْتَکْثِرْنَهُ عَالِيَةً أَصْوَاتُهُنَّ فَلَمَّا اسْتَأْذَنَ عُمَرُ قُمْنَ يَبْتَدِرْنَ الْحِجَابَ فَأَذِنَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَضْحَکُ فَقَالَ عُمَرُ أَضْحَکَ اللَّهُ سِنَّکَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ عَجِبْتُ مِنْ هَؤُلَائِ اللَّاتِي کُنَّ عِنْدِي فَلَمَّا سَمِعْنَ صَوْتَکَ ابْتَدَرْنَ الْحِجَابَ قَالَ عُمَرُ فَأَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ کُنْتَ أَحَقَّ أَنْ يَهَبْنَ ثُمَّ قَالَ أَيْ عَدُوَّاتِ أَنْفُسِهِنَّ أَتَهَبْنَنِي وَلَا تَهَبْنَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْنَ نَعَمْ أَنْتَ أَفَظُّ وَأَغْلَظُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا لَقِيَکَ الشَّيْطَانُ قَطُّ سَالِکًا فَجًّا إِلَّا سَلَکَ فَجًّا غَيْرَ فَجِّکَ

علی بن عبد ﷲ یعقوب بن ابراہیم ان کے والد صالح ابن شہاب عبدالحمید بن عبدالرحمن بن زید محمد بن سعد بن ابی وقاص حضرت سعد بن ابی وقاص رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ (ایک مرتبہ حضرت عمررضی ﷲ عنہ نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آنے کی اجازت طلب کی اور (اس وقت) آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس قریش کی کچھ عورتیں آپ صلی ﷲ علیہ وسلم سے گفتگو کر رہی تھیں اور اونچی آوازوں سے خوب زور سے گفتگو کر رہی تھیں جب حضرت عمر رضی ﷲ عنہ نے اجازت مانگی تو وہ اٹھ کر جلدی سے پردہ میں چلی گئیں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر رضی ﷲ عنہ کو ہنستے ہوئے آنے کی اجازت دی حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا کہ یا رسول ﷲ خداکرے آپ ہمیشہ تبسم ریز رہیں (اس وقت باعث تبسم کیا ہے) آپ نے فرمایا مجھے ان عورتوں پر تعجب ہو رہا ہے جو میرے پاس تھیں جب انہوں نے تمہاری آواز سنی تو جلدی سے پردہ میں گھس گئیں حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم (بہ نسبت میرے) آپ صلی ﷲ علیہ وسلم سے ڈرنے کا زیادہ حق تھا پھر عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے (عورتوں سے خطاب کرتے ہوئے) کہا اے اپنی جانوں کی دشمنو! تم مجھ سے ڈرتی ہو اور رسول ﷲ سے نہیں ڈرتیں انہوں نے کہا ہاں! تم رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی بہ نسبت زیادہ درشت اور سخت ہو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے جب تمہیں شیطان کسی راستہ میں چلتے ہوئے دیکھتا ہے تو تمہارے راستہ کو چھوڑ کر دوسرے راستہ پر ہو لیتا ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = ابلیس اور اس کے لشکروں کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  524
ٹوٹل حدیث نمبر  3060


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:523, Total Hadith no: 3059

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَی أَبِي بَکْرٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ فِي يَوْمٍ مِائَةَ مَرَّةٍ کَانَتْ لَهُ عَدْلَ عَشْرِ رِقَابٍ وَکُتِبَتْ لَهُ مِائَةُ حَسَنَةٍ وَمُحِيَتْ عَنْهُ مِائَةُ سَيِّئَةٍ وَکَانَتْ لَهُ حِرْزًا مِنْ الشَّيْطَانِ يَوْمَهُ ذَلِکَ حَتَّی يُمْسِيَ وَلَمْ يَأْتِ أَحَدٌ بِأَفْضَلَ مِمَّا جَائَ بِهِ إِلَّا أَحَدٌ عَمِلَ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ

عبد ﷲ بن یوسف مالک ابوبکر کے آزاد کردہ غلام سمی ابوصالح حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے روزانہ سو مرتبہ یہ دعا پڑھی (ترجمہ) ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریف نہیں اس کی حکومت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے تو اسے دس غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ملے گا سو نیکیاں اس کے لئے لکھ لی جائیں گی اور اس کی سو برائیاں مٹادی جائیں گی اور وہ اس دن شام تک شیطان سے محفوظ رہے گا اور کوئی شخص اس سے بہت ثواب کا عمل پیش نہیں کر سکے گا ہاں وہ شخص کر سکے گا جس نے اس دعا کو اس سے زیادہ پڑھا ہو



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = ابلیس اور اس کے لشکروں کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  523
ٹوٹل حدیث نمبر  3059


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:522, Total Hadith no: 3058

حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ مِنْ اللَّهِ وَالْحُلُمُ مِنْ الشَّيْطَانِ فَإِذَا حَلَمَ أَحَدُکُمْ حُلُمًا يَخَافُهُ فَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ وَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّهَا فَإِنَّهَا لَا تَضُرُّهُ

سلیمان بن عبدالرحمن ابوالولید اوزاعی یحییٰ بن ابی کثیر عبد ﷲ بن ابوقتادہ اپنے والد ابوقتادہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسو ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اچھا خواب ﷲ کی جانب سے ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے پس جو تم میں سے کوئی ایسا برا خواب دیکھے جو ڈراؤنا ہو تو وہ اپنی بائیں جانب تھتکارے اور ﷲ کے ذریعے اس کے شر سے پناہ مانگے تو وہ خواب اسے کچھ بھی ضرر نہ پہنچا ئے گا- (سند دوم)



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = ابلیس اور اس کے لشکروں کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  522
ٹوٹل حدیث نمبر  3058


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:521, Total Hadith no: 3057

حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ابو المغیرہ اوزاعی یحییٰ حضرت عبد ﷲ حضرت ابوقتادہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (سند اول)



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = ابلیس اور اس کے لشکروں کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  521
ٹوٹل حدیث نمبر  3057


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:520, Total Hadith no: 3056

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْتِفَاتِ الرَّجُلِ فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ هُوَ اخْتِلَاسٌ يَخْتَلِسُ الشَّيْطَانُ مِنْ صَلَاةِ أَحَدِکُمْ

حسن بن ربیع ابوالاحوص اشعث ان کے والد مسرو ق عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتی ہیں کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے نماز میں ادھر ادھر دیکھنے کے بارے میں دریافت کیا تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک دست برد ہے جو شیطان تم میں سے کسی کو نماز میں کرتا ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = ابلیس اور اس کے لشکروں کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  520
ٹوٹل حدیث نمبر  3056


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:519, Total Hadith no: 3055

حَدَّثَنَا زَکَرِيَّائُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ هِشَامٌ أَخْبَرَنَا عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ لَمَّا کَانَ يَوْمَ أُحُدٍ هُزِمَ الْمُشْرِکُونَ فَصَاحَ إِبْلِيسُ أَيْ عِبَادَ اللَّهِ أُخْرَاکُمْ فَرَجَعَتْ أُولَاهُمْ فَاجْتَلَدَتْ هِيَ وَأُخْرَاهُمْ فَنَظَرَ حُذَيْفَةُ فَإِذَا هُوَ بِأَبِيهِ الْيَمَانِ فَقَالَ أَيْ عِبَادَ اللَّهِ أَبِي أَبِي فَوَاللَّهِ مَا احْتَجَزُوا حَتَّی قَتَلُوهُ فَقَالَ حُذَيْفَةُ غَفَرَ اللَّهُ لَکُمْ قَالَ عُرْوَةُ فَمَا زَالَتْ فِي حُذَيْفَةَ مِنْهُ بَقِيَّةُ خَيْرٍ حَتَّی لَحِقَ بِاللَّهِ عزوجل

زکریا بن یحییٰ ابوسامہ ہشام ان کے والد حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ احد کے دن جب کفار بھاگنے لگے تو ابلیس نے چلا کر کہا اے مسلمانو! اپنے پیچھے والوں کو مارو (کہ کافر ہیں حالانکہ پیچھے بھی مسلمان تھے) لہذا آگے والے پیچھے کی طرف لوٹ پڑے اور باہم لڑنے لگے حذیفہ نے اپنے والد یمان کو دیکھا (کہ مسلمان ان پر حملہ کرنا چاہتے ہیں حالانکہ وہ مسلمان تھے) تو کہنے لگے کہ اے مسلمانو! میرے والد میرے والد (مسلمان ہیں) مگر خدا کی قسم وہ نہ رکے حتیٰ کہ ان کے باپ کو قتل کردیا حذیفہ نے کہا ﷲ تمہیں معاف فرمائے عروہ کہتے ہیں کہ حذیفہ کو برابر اس بات کا رنج حتیٰ کہ وہ ﷲ کو پیارے ہو گئے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = ابلیس اور اس کے لشکروں کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  519
ٹوٹل حدیث نمبر  3055


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:518, Total Hadith no: 3054

حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ التَّثَاؤُبُ مِنْ الشَّيْطَانِ فَإِذَا تَثَائَبَ أَحَدُکُمْ فَلْيَرُدَّهُ مَا اسْتَطَاعَ فَإِنَّ أَحَدَکُمْ إِذَا قَالَ هَا ضَحِکَ الشَّيْطَانُ

عاصم بن علی ابن ابی وہب سعید مقبری ان کے والد حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جمائی لینا شیطان کی طرف سے ہے لہذا جب تم میں سے کسی کو جمائی آئے تو حتیٰ الامکان اس کو روکے کیونکہ جب جمائی لیتے وقت کوئی ہا کہتا ہے تو شیطان ہنستا ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = ابلیس اور اس کے لشکروں کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  518
ٹوٹل حدیث نمبر  3054


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:517, Total Hadith no: 3053

 حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُغِيرَةَ وَقَالَ الَّذِي أَجَارَهُ اللَّهُ عَلَی لِسَانِ نَبِيِّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْنِي عَمَّارًا قَالَ وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ أَنَّ أَبَا الْأَسْوَدِ أَخْبَرَهُ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمَلَائِکَةُ تَتَحَدَّثُ فِي الْعَنَانِ وَالْعَنَانُ الْغَمَامُ بِالْأَمْرِ يَکُونُ فِي الْأَرْضِ فَتَسْمَعُ الشَّيَاطِينُ الْکَلِمَةَ فَتَقُرُّهَا فِي أُذُنِ الْکَاهِنِ کَمَا تُقَرُّ الْقَارُورَةُ فَيَزِيدُونَ مَعَهَا مِائَةَ کَذِبَةٍ

سلیمان بن حرب شعبہ مغیرہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ شخص جسے ﷲ تعالیٰ نے اپنے رسول کی زبانی شیطان سے محفوظ رکھا ہے عمار بن یاسر ہیں لیث خالد بن یزید سعید بن ابی ہلال ابوالاسود عروہ حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ فرشتے بادل میں آکر ان کاموں کا تذکرہ کرتے ہیں جو دنیا میں ہوں گے تو شیاطین ان میں سے کوئی ایک آدھ بات سن بھاگتے ہیں اور اسے کاہنوں کے کان میں اس طرح ڈال دیتے ہیں جیسے شیشی میں (پانی وغیرہ) ڈالا جاتا ہے تو وہ کاہن اس میں سو جھوٹ کا اضافہ (کر کے بیان) کرتے ہیں



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = ابلیس اور اس کے لشکروں کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  517
ٹوٹل حدیث نمبر  3053


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:516, Total Hadith no: 3052

حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ الْمُغِيرَةِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ قَدِمْتُ الشَّأْمَ فَقُلْتُ مَنْ هَا هُنَا قَالُوا أَبُو الدَّرْدَائِ قَالَ أَفِيکُمْ الَّذِي أَجَارَهُ اللَّهُ مِنْ الشَّيْطَانِ عَلَی لِسَانِ نَبِيِّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

مالک بن اسمٰعیل اسرائیل مغیرہ ابراہیم علقمہ سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں ملک شام میں گیا تو میں نے لوگوں سے پوچھایہاں کوئی (صحابی) ہیں؟ انہوں نے کہا ابوالدرداء ہیں اس نے کہا کیا تم میں وہ شخص بھی ہیں جسے ﷲ تعالیٰ نے اپنے نبی کی زبانی شیطان سے محفوظ رکھا ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = ابلیس اور اس کے لشکروں کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  516
ٹوٹل حدیث نمبر  3052


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:515, Total Hadith no: 3051

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُلُّ بَنِي آدَمَ يَطْعُنُ الشَّيْطَانُ فِي جَنْبَيْهِ بِإِصْبَعِهِ حِينَ يُولَدُ غَيْرَ عِيسَی ابْنِ مَرْيَمَ ذَهَبَ يَطْعُنُ فَطَعَنَ فِي الْحِجَابِ

ابو الیمان شعیب ابوالزناد اعرج حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہر نبی آدم کے پیدا ہوتے وقت شیطان اس کے پہلو میں ٹھوکے مارتا ہے سوائے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے کہ وہ تو ٹھوکا مارنے گیا تھا (مگر اس کا ہاتھ ان کے جسم تک نہ پہنچ سکا) تو اس نے اوپر کی جھلی ہی میں ٹھوکا مار دیا



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = ابلیس اور اس کے لشکروں کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  515
ٹوٹل حدیث نمبر  3051


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:514, Total Hadith no: 3050

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا نُودِيَ بِالصَّلَاةِ أَدْبَرَ الشَّيْطَانُ وَلَهُ ضُرَاطٌ فَإِذَا قُضِيَ أَقْبَلَ فَإِذَا ثُوِّبَ بِهَا أَدْبَرَ فَإِذَا قُضِيَ أَقْبَلَ حَتَّی يَخْطِرَ بَيْنَ الْإِنْسَانِ وَقَلْبِهِ فَيَقُولُ اذْکُرْ کَذَا وَکَذَا حَتَّی لَا يَدْرِيَ أَثَلَاثًا صَلَّی أَمْ أَرْبَعًا فَإِذَا لَمْ يَدْرِ ثَلَاثًا صَلَّی أَوْ أَرْبَعًا سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ

محمد بن یوسف اوزاعی یحییٰ بن ابی کثیر ابوسلمہ حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب نماز کے لئے اذان دی جاتی ہے تو شیطان گوز مارتا ہوا بھاگ جاتا ہے جب اذان ختم ہوجائے تو سامنے آجاتا ہے پھر جب اقامت ہوتی تو بھاگتا ہے اور جب پوری ہوجائے تو سامنے آجاتا ہے اور انسان کے دل میں وسوسے ڈالتا ہے اور کہتا ہے کہ فلاں بات یاد کر اور فلاں کام یاد کر حتیٰ کہ اس شخص کو یہ یاد نہیں رہتا کہ تین رکعتیں پڑھیں یا چار تو جب کسی کو یاد نہ رہے کہ تین رکعتیں پڑھیں ہیں یا چار تو (فقہ کی تفصیل کے مطابق) سہو کے دو سجدے کرے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = ابلیس اور اس کے لشکروں کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  514
ٹوٹل حدیث نمبر  3050


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:513, Total Hadith no: 3049

حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ صَلَّی صَلَاةً فَقَالَ إِنَّ الشَّيْطَانَ عَرَضَ لِي فَشَدَّ عَلَيَّ يَقْطَعُ الصَّلَاةَ عَلَيَّ فَأَمْکَنَنِي اللَّهُ مِنْهُ فَذَکَرَالحديث

محمود شبابہ شعبہ محمد بن زیاد حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مرتبہ نماز پڑھی تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ شیطان میرے سامنے آیا اور نماز توڑ ڈالنے کی پوری کوشش کی (مگر) ﷲ تعالیٰ نے مجھے اس پر قابو دے دیا پھر پوری حدیث بیان کی



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = ابلیس اور اس کے لشکروں کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  513
ٹوٹل حدیث نمبر  3049


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:512, Total Hadith no: 3048

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ کُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ أَنَّ أَحَدَکُمْ إِذَا أَتَی أَهْلَهُ قَالَ جَنِّبْنِي الشَّيْطَانَ وَجَنِّبْ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنِي فَإِنْ کَانَ بَيْنَهُمَا وَلَدٌ لَمْ يَضُرَّهُ الشَّيْطَانُ وَلَمْ يُسَلَّطْ عَلَيْهِ قَالَ وَحَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ سَالِمٍ عَنْ کُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ مِثْلَهُ

آدم شعبہ منصورسالم بن ابوالجعد کریب حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص اپنی گھر والی کے پاس (جماع کے لئے) آئے اور یہ دعا پڑھ لے جَنِّبْنِي الشَّيْطَانَ وَجَنِّبْ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنِي تو ان کے اگر بچہ پیدا ہو تو شیطان نہ اسے ضرر پہنچا سکے گا اور نہ اس پر قابو پا سکے گا اعمش سالم کریب بھی حضرت ابن عباس سے یہی روایت کرتے ہیں



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = ابلیس اور اس کے لشکروں کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  512
ٹوٹل حدیث نمبر  3048


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:511, Total Hadith no: 3047

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدٍ قَالَ کُنْتُ جَالِسًا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَجُلَانِ يَسْتَبَّانِ فَأَحَدُهُمَا احْمَرَّ وَجْهُهُ وَانْتَفَخَتْ أَوْدَاجُهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَأَعْلَمُ کَلِمَةً لَوْ قَالَهَا ذَهَبَ عَنْهُ مَا يَجِدُ لَوْ قَالَ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ الشَّيْطَانِ ذَهَبَ عَنْهُ مَا يَجِدُ فَقَالُوا لَهُ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ تَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ الشَّيْطَانِ فَقَالَ وَهَلْ بِي جُنُونٌ

عبدان ابوحمزہ اعمش عدی بن ثابت حضرت سلیمان بن صرد رضی ﷲ عنہ روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھا تھا اور دو آدمی باہم گالم گلوچ کر رہے تھے ان میں سے ایک کا منہ (مارے غصہ کے) لال ہوگیا اور رگیں پھول گئیں تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں ایک ایسی بات جانتا ہوں کہ اگر یہ شخص اس بات کو کہدے تو اس کا غصہ جاتا رہے اگر یہ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ الشَّيْطَانِ  کہدے تو اس کا غصہ ختم ہوجائے لوگوں نے اس سے کہا کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم یہ فرما رہے ہیں کہ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ الشَّيْطَانِ  پڑھ لے تو اس نے جواب دیا کہ مجھے جنون ہوگیا ہے (کہ شیطان سے پناہ مانگوں)



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = ابلیس اور اس کے لشکروں کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  511
ٹوٹل حدیث نمبر  3047


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:510, Total Hadith no: 3046

حَدَّثَنِا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُعْتَکِفًا فَأَتَيْتُهُ أَزُورُهُ لَيْلًا فَحَدَّثْتُهُ ثُمَّ قُمْتُ فَانْقَلَبْتُ فَقَامَ مَعِي لِيَقْلِبَنِي وَکَانَ مَسْکَنُهَا فِي دَارِ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ فَمَرَّ رَجُلَانِ مِنْ الْأَنْصَارِ فَلَمَّا رَأَيَا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْرَعَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی رِسْلِکُمَا إِنَّهَا صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ فَقَالَا سُبْحَانَ اللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ إِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنْ الْإِنْسَانِ مَجْرَی الدَّمِ وَإِنِّي خَشِيتُ أَنْ يَقْذِفَ فِي قُلُوبِکُمَا سُوئًا أَوْ قَالَ شَيْئًا

محمود بن غیلان عبدالرزاق معمر زہری علی بن حسین حضرت صفیہ بنت حیی سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم (ایک دفعہ) حالت اعتکاف میں (مسجد میں) تھے تو میں آپ صلی ﷲ علیہ وسلم سے ملاقات کے لئے رات کو آئی میں نے آپ سے کچھ گفتگو کی پھر میں واپسی کے لئے کھڑی ہوئی تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم بھی میرے ساتھ مجھے پہنچانے کے لئے کھڑے ہوئے اور صفیہ کا قیام اسامہ بن زید کے مکان پر تھا اتنے میں دو انصاری ادھر سے گزرے جب انہوں نے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو (اس حال میں) دیکھا تو تیزی سے چلے تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ذرا ٹھہرو (عورت) صفیہ بنت حیی (میری زوجہ) ہیں (دل میں کچھ اور خیال نہ کرنا) انہوں نے کہا یا رسول ﷲ! سبحان ﷲ (کیا ہم آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کے بارے میں دوسرے قسم کے خیالات کر سکتے ہیں) آپ نے فرمایا کہ شیطان انسان کے جس میں خون کی طرح دوڑتا ہے مجھے اندیشہ ہوا کہ کہیں تمہارے دل میں (میری طرف سے) کوئی برائی (یا بدگمانی) نہ ڈال دے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = ابلیس اور اس کے لشکروں کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  510
ٹوٹل حدیث نمبر  3046


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:509, Total Hadith no: 3045

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَائٌ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا اسْتَجْنَحَ اللَّيْلُ أَوْ قَالَ جُنْحُ اللَّيْلِ فَکُفُّوا صِبْيَانَکُمْ فَإِنَّ الشَّيَاطِينَ تَنْتَشِرُ حِينَئِذٍ فَإِذَا ذَهَبَ سَاعَةٌ مِنْ الْعِشَائِ فَخَلُّوهُمْ وَأَغْلِقْ بَابَکَ وَاذْکُرْ اسْمَ اللَّهِ وَأَطْفِئْ مِصْبَاحَکَ وَاذْکُرْ اسْمَ اللَّهِ وَأَوْکِ سِقَائَکَ وَاذْکُرْ اسْمَ اللَّهِ وَخَمِّرْ إِنَائَکَ وَاذْکُرْ اسْمَ اللَّهِ وَلَوْ تَعْرُضُ عَلَيْهِ شَيْئًا

یحییٰ بن جعفر محمد بن عبد ﷲ انصاری ابن جریج عطاء حضرت جابر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب رات کو تاریکی چھانے لگے تو اپنے بچوں کو (گھروں) سے باہر نہ جانے دو کیونکہ اس وقت شیاطین پھیل جاتے ہیں اور جب رات کا کچھ حصہ گزر جائے تو ان کو چھوڑ دو اور ﷲ کا نام لے کر اپنا دروازہ بند کرو اور ﷲ کا نام لے کر اپنا چراغ گل کرو اور ﷲ کا نام لے کر اپنے پانی کا برتن بند کرو اور ﷲ کا نام لے کر اپنے برتن ڈھانک دو اور اگر ڈھانکنے کی کوئی چیز نہ ملے تو عرضا کوئی چیز اس پر رکھ دو



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = ابلیس اور اس کے لشکروں کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  509
ٹوٹل حدیث نمبر  3045


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:508, Total Hadith no: 3044

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُشِيرُ إِلَی الْمَشْرِقِ فَقَالَ هَا إِنَّ الْفِتْنَةَ هَا هُنَا إِنَّ الْفِتْنَةَ هَا هُنَا مِنْ حَيْثُ يَطْلُعُ قَرْنُ الشَّيْطَانِ

عبد ﷲ بن مسلمہ مالک عبد ﷲ بن دینار حضرت عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ میں رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو مشرق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دیکھا تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فتنہ یہاں ہے فتنہ یہاں ہے جہاں سے شیطان کا سینگ نکلتا ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = ابلیس اور اس کے لشکروں کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  508
ٹوٹل حدیث نمبر  3044


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:507, Total Hadith no: 3043

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَمْرٌو قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ حَدَّثَنَا أُبَيُّ بْنُ کَعْبٍ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ مُوسَی قَالَ لِفَتَاهُ آتِنَا غَدَائَنَا قَالَ أَرَأَيْتَ إِذْ أَوَيْنَا إِلَی الصَّخْرَةِ فَإِنِّي نَسِيتُ الْحُوتَ وَمَا أَنْسَانِيهِ إِلَّا الشَّيْطَانُ أَنْ أَذْکُرَهُ وَلَمْ يَجِدْ مُوسَی النَّصَبَ حَتَّی جَاوَزَ الْمَکَانَ الَّذِي أَمَرَ اللَّهُ بِهِ

حمیدی سفیان عمرو سعید بن جبیر حضرت ابن عباس حضرت ابی بن کعب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کر فرماتے ہوئے سنا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنے خادم سے فرمایا ہمارا کھانا لاؤ تو خادم نے عرض کیا آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ جب ہم چٹان کے پاس پہنچے تھے تو میں مچھلی بھول گیا اور مجھے اس کی یاد شیطان ہی نے بھلائی ہے اور حضرت موسیٰ کو اس سفرمیں تکان محسوس نہ ہوئی یہاں تک کہ آپ ﷲ کی مقرر کی ہوئی جگہ سے آگے بڑھ گئے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = ابلیس اور اس کے لشکروں کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  507
ٹوٹل حدیث نمبر  3043


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:506, Total Hadith no: 3042

حدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي أَنَسٍ مَوْلَی التَّيْمِيِّينَ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ رَمَضَانُ فُتِّحَتْ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ وَغُلِّقَتْ أَبْوَابُ جَهَنَّمَ وَسُلْسِلَتْ الشَّيَاطِينُ

یحییٰ بن بکیر لیث عقیل ابن شہاب تیمیین کے آزاد کردہ غلام ابن ابی انس ان کے والد حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب رمضان کا مہینہ شروع ہوتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں اور شیاطین زنجیروں میں جکڑ دیئے جاتے ہیں



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = ابلیس اور اس کے لشکروں کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  506
ٹوٹل حدیث نمبر  3042


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:505, Total Hadith no: 3041

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِي الشَّيْطَانُ أَحَدَکُمْ فَيَقُولُ مَنْ خَلَقَ کَذَا مَنْ خَلَقَ کَذَا حَتَّی يَقُولَ مَنْ خَلَقَ رَبَّکَ فَإِذَا بَلَغَهُ فَلْيَسْتَعِذْ بِاللَّهِ وَلْيَنْتَهِ

یحییٰ بن بکیر لیث عقیل ابن شہاب عروہ حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا شیطان تم میں سے کسی کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے کہ فلاں چیز کو کس نے پیدا کیا؟ اور فلاں کو کس نے؟ حتیٰ کہ یہ کہتا ہے کہ (بتاؤ) تمہارے رب کو کس نے پیدا کیا؟ جب یہاں تک معاملہ پہنچ جائے تو ﷲ سے پناہ مانگنا اور خاموش ہو جانا چاہیے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = ابلیس اور اس کے لشکروں کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  505
ٹوٹل حدیث نمبر  3041


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:504, Total Hadith no: 3040

حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا مَرَّ بَيْنَ يَدَيْ أَحَدِکُمْ شَيْئٌ وَهُوَ يُصَلِّي فَلْيَمْنَعْهُ فَإِنْ أَبَی فَلْيَمْنَعْهُ فَإِنْ أَبَی فَليُقَاتِلْهُ فَإِنَّمَا هُوَ شَيْطَانٌ وَقَالَ عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ حَدَّثَنَا عَوْفٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ وَکَّلَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحِفْظِ زَکَاةِ رَمَضَانَ فَأَتَانِي آتٍ فَجَعَلَ يَحْثُو مِنْ الطَّعَامِ فَأَخَذْتُهُ فَقُلْتُ لَأَرْفَعَنَّکَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ الْحَدِيثَ فَقَالَ إِذَا أَوَيْتَ إِلَی فِرَاشِکَ فَاقْرَأْ آيَةَ الْکُرْسِيِّ لَنْ يَزَالَ عَلَيْکَ مِنْ اللَّهِ حَافِظٌ وَلَا يَقْرَبُکَ شَيْطَانٌ حَتَّی تُصْبِحَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَدَقَکَ وَهُوَ کَذُوبٌ ذَاکَ شَيْطَانٌ

ابو معمر عبدالوارث یونس حمید بن ہلال ابوصالح حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کسی شخص کے سامنے سے نماز پڑھتے میں کوئی گزرے تو وہ اسے روک دے اگر نہ مانے تو پھر روکے اور اگر پھر بھی نہ مانے تو اس سے لڑے کیونکہ وہ (گزرنے والا) شیطان ہے اور عثمان بن ہیثم عوف محمد بن سیرین حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ فرماتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے صدقہ فطر کی حفاظت کے لئے مقرر فرمایا ایک آنے والا میرے پاس آیا اور دونوں ہاتھ بھر کے غلہ لینے لگا میں نے اسے پکڑ لیا اور کہا کہ میں تجھے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے چلوں گا پھر انہوں نے پوری حدیث بیان کی (اس میں یہ بھی تھا) پھر اس نے کہا جب تم اپنے بستر پر سونے کے لئے جاؤ اور آیۃ الکرسی پڑھ لو تو ﷲ تعالیٰ برابر تمہاری حفاظت فرماتا رہے گا اور شیطان صبح تک تمہارے پاس بھی نہ پھٹکے گا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ ہے تو جھوٹا مگر اس نے یہ بات سچ کہی اور وہ شیطان تھا



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = ابلیس اور اس کے لشکروں کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  504
ٹوٹل حدیث نمبر  3040


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:503, Total Hadith no: 3039

حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا طَلَعَ حَاجِبُ الشَّمْسِ فَدَعُوا الصَّلَاةَ حَتَّی تَبْرُزَ وَإِذَا غَابَ حَاجِبُ الشَّمْسِ فَدَعُوا الصَّلَاةَ حَتَّی تَغِيبَ وَلَا تَحَيَّنُوا بِصَلَاتِکُمْ طُلُوعَ الشَّمْسِ وَلَا غُرُوبَهَا فَإِنَّهَا تَطْلُعُ بَيْنَ قَرْنَيْ شَيْطَانٍ أَوْ الشَّيْطَانِ لَا أَدْرِي أَيَّ ذَلِکَ قَالَ هِشَامٌ

محمد عبدہ ہشام بن عروہ حضرت ابن عمر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ دیکھو! جب آفتاب کنارہ طلوع ہو تو نماز ترک کردو یہاں تک کہ وہ پورا طلوع ہوجائے اور جب آفتاب کا کنارہ غروب ہو تو نماز ترک کردو یہاں تک کہ پورا غروب ہوجائے اور تم اپنی نماز آفتاب کے طلوع اور غروب کے وقت نہ پڑھا کرو کیونکہ وہ شیطان کے دونوں سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = ابلیس اور اس کے لشکروں کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  503
ٹوٹل حدیث نمبر  3039


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:502, Total Hadith no: 3038

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ کُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَمَا إِنَّ أَحَدَکُمْ إِذَا أَتَی أَهْلَهُ وَقَالَ بِسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنِّبْ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا فَرُزِقَا وَلَدًا لَمْ يَضُرَّهُ الشَّيْطَانُ

موسیٰ بن اسمٰعیل ہمام منصور سالم بن ابوالجعد کریب حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دیکھو! جب کوئی تم میں سے اپنی گھر والی کے پاس (جماع کے لئے) جائے اور یہ پڑھ لی ﷲ کے نام سے شروع کرتا ہوں اے ﷲ ہم کو شیطان (کے اثر) سے بچا اور جو (اولاد) ہمیں عطا فرمائے اسے بھی شیطان سے بچا پھر ان کے جو بچہ پیدا ہوگا تو شیطان اسے ضرر نہیں پہنچا سکے گا



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = ابلیس اور اس کے لشکروں کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  502
ٹوٹل حدیث نمبر  3038


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:501, Total Hadith no: 3037

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ ذُکِرَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ نَامَ لَيْلَهُ حَتَّی أَصْبَحَ قَالَ ذَاکَ رَجُلٌ بَالَ الشَّيْطَانُ فِي أُذُنَيْهِ أَوْ قَالَ فِي أُذُنِهِ

عثمان بن ابی شیبہ جریر منصور ابووائل حضرت عبد ﷲ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وسلم کے سامنے ایک ایسے آدمی کا ذکر ہوا جو صبح تک تمام رات سوتا رہا آپ نے فرمایا کہ آدمی کے کانوں میں (یا فرمایا کان میں) شیطان نے پیشاب کردیا ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = ابلیس اور اس کے لشکروں کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  501
ٹوٹل حدیث نمبر  3037


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:500, Total Hadith no: 3036

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَخِي عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَعْقِدُ الشَّيْطَانُ عَلَی قَافِيَةِ رَأْسِ أَحَدِکُمْ إِذَا هُوَ نَامَ ثَلَاثَ عُقَدٍ يَضْرِبُ کُلَّ عُقْدَةٍ مَکَانَهَا عَلَيْکَ لَيْلٌ طَوِيلٌ فَارْقُدْ فَإِنْ اسْتَيْقَظَ فَذَکَرَ اللَّهَ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَإِنْ تَوَضَّأَ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَإِنْ صَلَّی انْحَلَّتْ عُقَدُهُ کُلُّهَا فَأَصْبَحَ نَشِيطًا طَيِّبَ النَّفْسِ وَإِلَّا أَصْبَحَ خَبِيثَ النَّفْسِ کَسْلَانَ

اسمٰعیل بن ابی اویس ان کے بھائی سلیمان بن بلال یحییٰ بن سعید سعید بن مسیب حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے ہر ایک کی گدی پر سونے میں شیطان تین گرہیں باندھ دیتا ہے اور ہر گرہ پر پھونک دیتا ہے کہ ابھی بہت رات پڑی ہے ابھی سو جا جب وہ شخص بیدار ہوکر ﷲ کو یاد کرتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے پھر اگر وہ وضو کرے تو دوسری بھی کھل جاتی ہے اور اگر وہ نماز پڑھے تو تمام گرہیں کھل جاتی ہیں اور اس کی صبح فرحت و انبساط اور شگفتہ خاطری سے نمودار ہوتی ہے (اور دن بھر یہی کیفیت رہتی ہے) ورنہ کبیدہ خاطری اور کسل مندی سے دوچار رہتا ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = ابلیس اور اس کے لشکروں کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  500
ٹوٹل حدیث نمبر  3036


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:499, Total Hadith no: 3035

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا عِيسَی عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ سُحِرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ اللَّيْثُ کَتَبَ إِلَيَّ هِشَامٌ أَنَّهُ سَمِعَهُ وَوَعَاهُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سُحِرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی کَانَ يُخَيَّلُ إِلَيْهِ أَنَّهُ يَفْعَلُ الشَّيْئَ وَمَا يَفْعَلُهُ حَتَّی کَانَ ذَاتَ يَوْمٍ دَعَا وَدَعَا ثُمَّ قَالَ أَشَعَرْتِ أَنَّ اللَّهَ أَفْتَانِي فِيمَا فِيهِ شِفَائِي أَتَانِي رَجُلَانِ فَقَعَدَ أَحَدُهُمَا عِنْدَ رَأْسِي وَالْآخَرُ عِنْدَ رِجْلَيَّ فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِلْآخَرِ مَا وَجَعُ الرَّجُلِ قَالَ مَطْبُوبٌ قَالَ وَمَنْ طَبَّهُ قَالَ لَبِيدُ بْنُ الْأَعْصَمِ قَالَ فِيمَا ذَا قَالَ فِي مُشُطٍ وَمُشَاقَةٍ وَجُفِّ طَلْعَةٍ ذَکَرٍ قَالَ فَأَيْنَ هُوَ قَالَ فِي بِئْرِ ذَرْوَانَ فَخَرَجَ إِلَيْهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ رَجَعَ فَقَالَ لِعَائِشَةَ حِينَ رَجَعَ نَخْلُهَا کَأَنَّهُ رُئُوسُ الشَّيَاطِينِ فَقُلْتُ اسْتَخْرَجْتَهُ فَقَالَ لَا أَمَّا أَنَا فَقَدْ شَفَانِي اللَّهُ وَخَشِيتُ أَنْ يُثِيرَ ذَلِکَ عَلَی النَّاسِ شَرًّا ثُمَّ دُفِنَتْ الْبِئْرُ

ابراہیم بن موسیٰ عیسیٰ ہشام ان کے والد حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم پر جادو کیا گیا لیث نے کہا کہ مجھے ہشام نے ایک خط لکھا جس میں لکھا تھا کہ میں نے واپنے والد انہوں نے حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے سنا اور میں نے اسئے خوب یاد رکھا ہے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم پر جادو کیا گیا جس کا یہ اثر ہوا کہ آپ کو نہ کئے کام کے متعلق یہ خیال ہوتا کہ کرلیا ہے حتیٰ کہ آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ایک دن (ﷲ سے اپنی شفا کی) خوب دعا کی پھر آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے (مجھ سے) فرمایا کیاتمہیں معلوم ہے کہ ﷲ تعالیٰ نے وہ چیز مجھے بتا دی جس سے میری شفا ہو میرے پاس دو آدمی آئے ایک میرے سرہانے بیٹھا اور دوسرا پائنتی کی طرف تو ایک نے دوسرے سے کہا کہ اس شخص کو کیا بیماری ہے دوسرے نے کہا ان پر جادو ہوا ہے پہلے نے کہا یہ جادو کس نے کیا ہے دوسرے نے جواب دیا لبید بن عاصم نے پہلے نے کہا کہ کس چیز میں دوسرے نے جواب دیا کنگھی اور روئی کے گالے میں اور کھجور کی کلی کے اوپر والے چھلکے میں پہلے نے کہا یہ چیزیں کہاں ہی دوسر نے جواب دیا کہ ذروان کے کنویں میں تو آپ وہاں تشریف لے گئے پھر واپس آئے تو عائشہ رضی ﷲ عنہا سے فرمایا کہ اس کنویں کے قریب کھجور کے درخت ایسے معلوم ہوتے تھے جیسے (بھوتوں کے سر) یا شیطان کی کھوپڑیاں میں نے عرض کیا وہ جادو کی ہوئی چیزیں آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے نکلوالیں آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں لیکن ﷲ نے مجھے شفا عطا فرمائی اور یہ اندیشہ ہوا کہ (ان کے نکلوانے سے) لوگوں میں فساد نہ پھیل جائے پھروہ کنواں بند کردیا گیا



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = ابلیس اور اس کے لشکروں کا بیان۔
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  499
ٹوٹل حدیث نمبر  3035


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:498, Total Hadith no: 3034

حَدَّثَنَا عَلِيٌّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ قِيلَ لِأُسَامَةَ لَوْ أَتَيْتَ فُلَانًا فَکَلَّمْتَهُ قَالَ إِنَّکُمْ لَتُرَوْنَ أَنِّي لَا أُکَلِّمُهُ إِلَّا أُسْمِعُکُمْ إِنِّي أُکَلِّمُهُ فِي السِّرِّ دُونَ أَنْ أَفْتَحَ بَابًا لَا أَکُونُ أَوَّلَ مَنْ فَتَحَهُ وَلَا أَقُولُ لِرَجُلٍ أَنْ کَانَ عَلَيَّ أَمِيرًا إِنَّهُ خَيْرُ النَّاسِ بَعْدَ شَيْئٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالُوا وَمَا سَمِعْتَهُ يَقُولُ قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ يُجَائُ بِالرَّجُلِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُلْقَی فِي النَّارِ فَتَنْدَلِقُ أَقْتَابُهُ فِي النَّارِ فَيَدُورُ کَمَا يَدُورُ الْحِمَارُ بِرَحَاهُ فَيَجْتَمِعُ أَهْلُ النَّارِ عَلَيْهِ فَيَقُولُونَ أَيْ فُلَانُ مَا شَأْنُکَ أَلَيْسَ کُنْتَ تَأْمُرُنَا بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَانَا عَنْ الْمُنْکَرِ قَالَ کُنْتُ آمُرُکُمْ بِالْمَعْرُوفِ وَلَا آتِيهِ وَأَنْهَاکُمْ عَنْ الْمُنْکَرِ وَآتِيهِ رَوَاهُ غُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ

علی سفیان اعمش ابووائل سے روایت کرتے ہیں ابووائل کہتے ہیں کہ اسامہ سے کہا گیا کہ اے کاش آپ فلاں شخص (یعنی حضرت عثمان) کے پاس جاتے اور ان سے (فتنہ کی آگ بھجانے کے سلسلے میں) گفتگو کرتے تو اسامہ نے کہا تم یہ سمجھتے ہو کہ میں ان سے صرف تمہارے سنانے کے لئے بات چیت کرتا ہوں میں تو بغیر اس کے اس (فتنہ) کے نئے باب کا آغاز کروں ان سے خلوت میں گفتگو کرتا ہوں میں فتنہ پیدا کرنے والا سب سے پہلا شخص نہیں بن سکتا اور نہ میں اس شخص کو جو میرا حاکم ہے یہ کہوں گا کہ وہ تمام لوگوں سے بہتر ہے جب سے کہ میں آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم سے ایک بات سن چکا ہوں کہ لوگوں نے کہا کہ آپ نے کیا بات سنی ہے انہوں نے فرمایا کہ میں نے آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ قیامت کے دن ایک شخص کو لایا جائے گا پھر اسے جہنم میں ڈالا جائے گا تو اس کی آنتیں آگ میں نکل پڑیں گی پس وہ اس طرح گردش کرے گا جس طرح گدھا ایک چکی کو لے کر (اس کے گرد) گھومتا ہے پھر دوزخی اس کے پاس جمع ہو جائیں گے اور اس سے کہیں گے کہ اے فلاں تیرا یہ حال کیوں ہے کیا تو ہمیں اچھی باتوں کا حکم دیتا اور برائی سے روکتا نہ تھا وہ کہے گا (ہاں) میں تمہیں اچھی باتوں کا حکم دیتا تھا مگر خود اپنی باتوں پر عمل نہ کرتا تھا اور تم کو بری باتوں سے روکتا تھا مگر خود برائیوں میں مبتلا ہوجاتا تھا



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = دوزخ کا بیان
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  498
ٹوٹل حدیث نمبر  3034


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:497, Total Hadith no: 3033

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو سَمِعَ عَطَائً يُخْبِرُ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَی عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ عَلَی الْمِنْبَرِ وَنَادَوْا يَا مَالِکُ

قتیبہ بن سعید سفیان عمرو عطاء صفوان بن یعلی حضرت یعلی رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو منبر پر یہ پڑھتے ہوئے سنا اور وہ پکاریں گے کہ اے مالک (داروغہ جہنم)



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = دوزخ کا بیان
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  497
ٹوٹل حدیث نمبر  3033


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:496, Total Hadith no: 3032

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَارُکُمْ جُزْئٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْئًا مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ کَانَتْ لَکَافِيَةً قَالَ فُضِّلَتْ عَلَيْهِنَّ بِتِسْعَةٍ وَسِتِّينَ جُزْئًا کُلُّهُنَّ مِثْلُ حَرِّهَا

اسمٰعیل بن ابی اویس مالک ابوالزناد اعرج حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمہاری آگ (کی حرارت) جہنم کی آگ (کی حرارت) کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے عرض کیا گیا یا رسول ﷲ (ہماری آگ کی حرارت) کافی ہے فرمایا کہ وہ اس پر انہتر حصہ زیادہ کردی گئی ہے ہر حصہ میں اتنی ہی گرمی ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = دوزخ کا بیان
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  496
ٹوٹل حدیث نمبر  3032


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:495, Total Hadith no: 3031

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْحُمَّی مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَأَبْرِدُوهَا بِالْمَائِ

مسدد یحییٰ عبید ﷲ نافع حضرت ابن عمر رضی ﷲ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بخار جہنم کی تیزی سے ہے لہذا اسے پانی سے ٹھنڈا کرو



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = دوزخ کا بیان
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  495
ٹوٹل حدیث نمبر  3031


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:494, Total Hadith no: 3030

حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْحُمَّی مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَأَبْرِدُوهَا بِالْمَائِ

مالک بن اسمعیل زہیر ہشام عروہ حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم وسلم نے ارشاد فرمایا بخار جہنم کی تیز ی سے ہے لہذا اسے پانی سے ٹھنڈ اکرو



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = دوزخ کا بیان
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  494
ٹوٹل حدیث نمبر  3030


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:493, Total Hadith no: 3029

حَدَّثَنِا عَمْرُو بْنُ عَبَّاسٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْحُمَّی مِنْ فَوْرِ جَهَنَّمَ فَأَبْرِدُوهَا عَنْکُمْ بِالْمَائِ

عمر وبن عباس عبدالرحمن سفیان ان کے والد عبایہ بن رفاعہ حضرت رافع بن خد یج رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ بخار جہنم کے جو ش سے ہے لہذا اسے تم پانی سے ٹھنڈ اکرو



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = دوزخ کا بیان
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  493
ٹوٹل حدیث نمبر  3029


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:492, Total Hadith no: 3028

حَدَّثَنِا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ هُوَ الْعَقَدِيُّ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ أَبِي جَمْرَةَ الضُّبَعِيِّ قَالَ کُنْتُ أُجَالِسُ ابْنَ عَبَّاسٍ بِمَکَّةَ فَأَخَذَتْنِي الْحُمَّی فَقَالَ أَبْرِدْهَا عَنْکَ بِمَائِ زَمْزَمَ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْحُمَّی مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَأَبْرِدُوهَا بِالْمَائِ أَوْ قَالَ بِمَائِ زَمْزَمَ شَکَّ هَمَّامٌ

عبد ﷲ بن محمد ابوعامر ہمام ابوجمرۃ ضبعی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں مکہ میں حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہ کے پاس بیٹھا کرتا تھا پھر مجھے بخار آگیا تو ابن عباس رضی ﷲ عنہ نے فرمایا کہ آب زمزم سے اسے ٹھنڈاکر کیو نکہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ بخار جہنم کی تیزی سے ہے تو اسے پانی سے یا فرمایا آب زمزم سے ٹھنڈ اکرو! ہمام کو شک ہوگیا ہے



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = دوزخ کا بیان
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  492
ٹوٹل حدیث نمبر  3028


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

Sahi Bukhari, Jild 2, Bil-lihaaz Jild Hadith no:491, Total Hadith no: 3027

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَکَتْ النَّارُ إِلَی رَبِّهَا فَقَالَتْ رَبِّ أَکَلَ بَعْضِي بَعْضًا فَأَذِنَ لَهَا بِنَفَسَيْنِ نَفَسٍ فِي الشِّتَائِ وَنَفَسٍ فِي الصَّيْفِ فَأَشَدُّ مَا تَجِدُونَ مِنْ الْحَرِّ وَأَشَدُّ مَا تَجِدُونَ مِنْ الزَّمْهَرِيرِ

ابو الیمان شعیب زہری ابوسلمہ بن عبدالرحمن حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا دوزخ نے اپنے پروردگار سے شکایت کرتے ہوئے کہ کہ اے خدا میرے ایک حصہ نے دوسرے حصہ کو کھالیا تو ﷲ تعالیٰ نے اس دو سانس لینے کی اجازت دی ایک سانس جاڑوں میں دوسرا گرمیوں میں لہذا تم جو گرمی اور سرد کی شدت دیکھتے ہو (وہ انہیں سانسوں کا اثر ہے)



کتاب حدیث = صحیح بخاری
کتاب = مخلوقات کی ابتداء کا بیان
باب = دوزخ کا بیان
جلد نمبر  2
جلد کے لہاظ سے حدیث نمبر  491
ٹوٹل حدیث نمبر  3027


contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.